உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mohmmad Rafi Death Anniversary:رفیع صاحب کے ان گانوں نے فینس کو بنادیا تھا دیوانہ

    محمد رفیع کی برسی پر شائقین کے لئے پیش خدمت ہے ان کے مشہور گانے۔

    محمد رفیع کی برسی پر شائقین کے لئے پیش خدمت ہے ان کے مشہور گانے۔

    Mohmmad Rafi Death Anniversary: معروف گلوکار محمد رفیع کی31 جولائی کو برسی ہے۔ انہوں نے اپنی آواز سے بالی ووڈ میں کئی گانوں کو مشہور کردیا۔ آئیے محمد رفیع کے گائے ہوئے مشہور گانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

    • Share this:
      Mohmmad Rafi Death Anniversary: معروف گلوکار محمد رفیع کی31 جولائی کو برسی ہے۔ انہوں نے اپنی آواز سے بالی ووڈ میں کئی گانوں کو مشہور کردیا۔ آئیے محمد رفیع کے گائے ہوئے مشہور گانوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

      محمد رفیع بالی ووڈ انڈسٹری کا وہ نام ہے، جن کے گانوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ 24 دسمبر 1924 کو پیدا ہونے والے محمد رفیع نے بطور گلوکار کئی ہٹ گانوں کو اپنی آواز کے جادو سے امر کر دیا۔ انہوں نے میوزک انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اپنی آواز، حد اور استعداد سے لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ ہندی زبان کے علاوہ انہوں نے اڑیہ، بھوجپوری، گجراتی، بنگالی، سندھی، پنجابی، کونکنی، مگہی، میتھلی سمیت کئی زبانوں میں 7405 سے زیادہ گانے گائے۔

      آج کے دن دنیا کو الوداع کہنے والے گلوکار کی برسی پر ان کے مشہور گانوں سے رو بروہ ہوتے ہیں جنہیں شائقین نے خوب سراہا ہے۔

      کیا ہوا تیرا وعدہ

      یہ شائد محمد رفیع کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا گانا ہے، انہں نے اس گانے کے لئے نیشنل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

      یہ دنیا یہ محفل

      محمد رفیع کے اداس گانوں میں سے ایک، اس گانے کو لوگوں نے بہت سراہا۔ یہ کیفی اعظمی کی طرف سے لکھا گیا تھا۔ راجکمار پر فلمائے گئے اس گانے کے بعد انہیں وائس آف راجکمار کہا جانے لگا تھا۔

      تیری بندیا نے

      محمد رفیع اور لتا منگیشکر کی آواز نے ہی اس رومانٹک گانے کو شاندار بنادیا تھا۔

      گلابی آنکھیں جو تیری دیکھی

      محمد رفیع کی آواز میں گایا یہ سدابہار ٹریک آج بھی ان کے فینس کی پلے لسٹ میں راز کرتا ہے

      یہ بھی پڑھیں:

      Namrata Mallaکے اس ڈانس ویڈیو نے مچائی سنسنی، ویڈیو دیکھ کر آپ کے دل میں بھی ہوگی کھلبلی

      یہ بھی پڑھیں:
      جبSalman Khanنے اس اداکارہ کوبتایااپنے لئے پرفیکٹ دلہن،اداکارہ نے کہا-وہ مذاق کر رہے ہونگے

      یہ چاند سا روشن چہرہ


      فلم ’کشمیر کی کلی‘ کے اس بے حد خوبصورت رومانوی گیت میں شمی کپور کے ڈانس کو کون بھول سکتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: