உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مونی رائے کی شادی کی تاریخ ہوگئی طے، دبئی کے بزنس مین کے ساتھ کریں گی شادی، کزن بھائی نے کیا انکشاف

    مونی رائے کی شادی کی تاریخ ہوگئی طے، دبئی کے بزنس مین کے ساتھ کریں گی شادی، کزن بھائی نے کیا انکشاف

    مونی رائے کی شادی کی تاریخ ہوگئی طے، دبئی کے بزنس مین کے ساتھ کریں گی شادی، کزن بھائی نے کیا انکشاف

    ٹی وی اداکارہ مونی رائے (Mouni Roy) آئندہ سال یعنی سال 2022 میں نئے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ وہ اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ جنوری میں دبئی یا پھر اٹلی میں شادی کریں گی۔

    • Share this:
      ٹی وی سے لوگوں کا دل جیت کر بالی ووڈ کا سفر طے کرنے والیں مونی رائے (Mouni Roy) سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ چھوٹے پردے پر ’ناگن‘ کا رول ادا کرنے والی مونی رائے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ دبئی کے بزنس مین اور اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ وہ سات پھیرے لے کر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ ان کی شادی کی پلاننگ کا انکشاف ان کے کزن بھائی نے کیا ہے۔

      مونی رائے (Mouni Roy) آنے والے نئے سال یعنی سال 2022 میں نئے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ وہ اپنے طویل وقت کے بوائے فرینڈ سورج نامبیار کے ساتھ جنوری میں دبئی یا پھر اٹلی میں ہوگی۔ اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کئی بار اسپاٹ ہوئی ہیں۔ مونی رائے کی شادی سے متعلق ان کے کزن بھائی نے کئی انکشاف کئے ہیں۔ ان کے کزن بھائی ودیوت رائے سرکار نے کے ایک مقامی اخبار Cooch Behar سے بات چیت میں اس بارے میں بات کی۔

      شادی دبئی یا اٹلی میں ہوگی

      مونی رائے کے کزن بھائی ودیوت رائے سرکار نے مزید بتایا کہ شادی دبئی یا اٹلی میں ہوگی۔ اس کے بعد Cooch Behar میں بھی ایک الگ سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ اس شادی میں شرکت کریں گے۔

      بینکر اور بزنس مین ہیں سورج نامبیار

      سورج دبئی میں بینکر اور بزنس مین ہیں۔ وہ بنگلور کی جین فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ سورج اور مونی رائے لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ مداح اس شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

      مندرا بیدی کے گھر شادی کی بات ہوئی فائنل

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، مونی رائے کی ماں نے اداکارہ مندرا بیدی کے گھر پر سورج کے والدین سے ملاقات کی اور شادی سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔ خبریں تو یہ بھی تھیں کہ گزشتہ سال لاک ڈاون کے وقت ہی دونوں نے شادی کرلی تھی۔ حالانکہ بعد میں مونی رائے نے اس کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبریں سچ نہیں ہیں۔ مونی رائے کے ورک فرنڈ کی بات کریں تو وہ جلد ہی ایان مکھرجی کی فلم برہماستر میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اہم کردار میں ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: