اڑتا پنجاب کے بعد اس فلم سے ناراض ہوئی پنجاب حکومت ، لگائی پابندی
ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر دو ماہ کے لئے پابندی لگا ئی ہے۔ پابندی کی مدت کے دوران اس فلم کو ریاست میں غیر رجسٹرڈ مانا جائے گا
- Pradesh18
- Last Updated: Aug 04, 2016 11:02 PM IST

ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر دو ماہ کے لئے پابندی لگا ئی ہے۔ پابندی کی مدت کے دوران اس فلم کو ریاست میں غیر رجسٹرڈ مانا جائے گا
چندی گڑھ : پنجاب حکومت نے جمعرات کو مزاحیہ فلم دی لیجنڈ آف مائیکل مشرا کی ریلیز پر پابندی لگا دی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر دو ماہ کے لئے پابندی لگا ئی ہے۔ پابندی کی مدت کے دوران اس فلم کو ریاست میں غیر رجسٹرڈ مانا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ فلم میں مہرشی والمکی کو لے کر کئے گئے تبصرہ پر ریاست میں والمیکی برادری کی ناراضگی کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریاست میں بڑی مشکل سے قائم امن اور ہم آہنگی کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ، کیونکہ اس فلم کی نمائش ریاست میں وسیع مزاحمت کو بھڑکا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ فلم مائیکل مشرا جمعہ کو ملک کے دیگرحصوں میں ریلیز ہو رہی ہے اور اس میں ارشد وارثی اور ادتي رائے حیدری اہم کردار میں ہیں۔