اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بہن امرتا اروڑہ کی اس بات سے ناراض ہوئی ملائیکہ، دونوں بہنوں میں شو پر ہی ہوئی جم کر بحث

    بہن امرتا اروڑہ کی اس بہن سے ناراض ہوئی ملائیکہ، دونوں بہنوں میں شو پر ہی ہوئی جم کر بحث۔ (Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

    بہن امرتا اروڑہ کی اس بہن سے ناراض ہوئی ملائیکہ، دونوں بہنوں میں شو پر ہی ہوئی جم کر بحث۔ (Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

    ملائیکہ کی بہن امرتا اروڑہ بھی مووینگ ان ود ملائیکہ میں نظر آئی ہیں۔ حالانکہ، شو کے دوران دونوں بہنیں آپس میں بحث کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ملائیکہ اروڑہ ان دنوں او ٹی ٹی پر آرہے اپنے ویب شو ’مووینگ ود ملائیکہ‘ کی وجہ سے لائم لائٹ میں بنی ہوئی ہے۔ اس شو میں وہ لگاتار اپنی زندگی سے جڑے کئی انکشاف کررہی ہیں۔ ان کے اس ویب شو یں کئی سیلیبس بھی نظر آچکے ہیں۔ وہیں ملائیکہ کی بہن امرتا اروڑہ بھی مووینگ ان ود ملائیکہ میں نظر آئی ہیں۔ حالانکہ، شو کے دوران دونوں بہنیں آپس میں بحث کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ وہیں ایک مرتبہ پھر دونوں کے درمیان کسی بات پر جم کر تو تو میں میں ہوتی نظر آئی ہے۔

      بہن امرتا سے ناراض ہوئیں ملائیکہ
      ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ٹیلی کاسٹ ہورہے شو کے پیر کے ایپی سوڈ میں ملائیکہ پریشان نظر آتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی بہن امرتا اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر جانے کی تیاری کررہی ہیں اور انہوں نے کرسمس پر اپنی بہن سے ملنے کی پلاننگ بھی کینسل کردی۔ ایپی سوڈ کے دوران ملائیکہ اروڑہ نے امرتا کو کرسمس پلاننگ کے بارے میں پوچھنے کے لیے بلایا تھا، لیکن امرتا نے انہیں بتایا کہ وہ چھٹی کے لیے پیکنگ کررہی ہیں اور ان سے ملنے نہیں آپائیں گی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)





      اس سے ملائیکہ ناراض ہوگئیں اور انہوں نے امرتا سے کہا، ’میں یہاں بیٹھی ہوں، گھر سجارہی ہوں، کرسمس لنچ کررہی ہوں، یہ سب پلان کرنا چاہتی ہوں اور آپ اویلیبل نہیں ہیں۔ مجھے کیا غصہ نہیں آئے گا کہ تم نے مجھے بتایا بھی نہیں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)





      سیما سجدیہہ سے امرتا کی پلاننگ جان کر ملائیکہ ہوئی اداس
      وہیں امرتا اروڑہ اس دوران اپنی بہن سے کہتی نظر آتی ہیں کہ اس نے انہیں اپنی پلاننگ کے بارے میں پہلے ہی بتایا تھا اور کہا، ’اس میں پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔‘ بعد میں، ملائیکہ اروڑہ سیما سجدیہہ کے ساتھ لنچ کے لیے جاتی ہیں۔ اس دوران سیما انہیں بتاتی ہیں کہ امرتا نئے سال کے آس پاس ان کی گوا چھٹیوں میں بھی شامل نہیں ہونگی۔ اس سے ملائیکہ اور بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ ان کی آنکھو میں آنسو آجاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      امریتا اور ملائیکہ میں ہوئی بحث
      اب منگل کے ایپی سوڈ میں ملائیکہ امریتا سے بحث کرتی نظر آئیں گی۔ ایپی سوڈ کے ایک پرومو میں وہ امرتا سے ناراض ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس نے اپنی پلاننگ میں تبدیلیوں کے بارے میں سبھی کو بتایا لیکن اپنی بہن کو نہیں۔ اسکے بعد امرتا بھی غصے میں ملائیکہ کو کافی کچھ سنادیتی ہیں۔ بعد میں امرتا بھی ملائیکہ کو اپنے کمرے سے باہر جانے کے لیے کہتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: