پاکستانی گرل عائشہ کو ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس سے خوب مقبولیت ملی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عائشہ سوشل میڈیا اسٹار بن گئی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اب لوگ اس پر ریلس بنانے پر جٹ گئے ہین۔ اس درمیان مسٹر بین کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جسے دیکھ کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی۔
مسٹر بین نے کیا مزاحیہ ڈانس اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسٹر بین لتا منگیشکر کے گانے میرا دل یہ پکارے آجا پر اپنی مزاحیہ انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔ دراصل، اس ویڈیو میں میرا دل یہ پکارے آجا، گانے کو ایڈیٹ کر کے ڈالا گیا ہے۔ جو بھی اس ویڈیو کو دیکھ رہا ہے، اس کی ہنسی نہیں رُک رہی ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے مسٹر بین پاکستانی گرل عائشہ کے ڈانس کا مذاق اڑارہے ہیں۔
یوزرس نے کہا’سب سے بیسٹ ڈانس‘ کامیک ایکٹر مسٹر بین کے اس ڈانس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کچھ لوگ پاکستانی گرل عائشہ کے مزے لے لینے لگے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، عائشہ مسٹر بین سے ضرور کلاس لیتی ہوگی۔ دوسرے یوزر نے کمنٹ کیا، ابھی تک اس آڈیو پر جتنے بھی ویڈیو دیکھے ہیں، یہ سب سے بیسٹ ہے۔‘ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا، یہ پرفیکٹ ہے کوئی مقابلہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر مسٹر بین کا یہ ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جسے ابھی تک 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔