نئی دہلی: آج نیٹ ورک 18 کے دو روزہ لیڈرشپ کنکلیو رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کا دوسرا دن ہے۔ اس دوران سپر ہٹ فلم سیتا رام اسٹار مرنال ٹھاکر (Mrunal Thakur) نے پین انڈیا فلم کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، 'میں نے ہندی، مراٹھی اور تیلگو زبانوں میں کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں ان تمام زبانوں میں کام کروں گی جو ہندوستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ ہندوستانی سنیما کا دور ہے۔'
اداکارہ مرنال ٹھاکر نے مزید کہا، 'حال ہی میں ملک میں دو آسکر بھی آئے ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں ایک ایسے وقت میں کام کر رہی ہوں جب مجھے مراٹھی، تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم، کنڑ فلموں میں کام کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔ اب سنیما پین انڈیا بن چکا ہے۔ زبانوں کی حدود سے نکل کر لوگ فلمیں دیکھ رہے اور پسند کر رہے ہیں۔
والد کے ذریعے جنسی زیادتی پر خوشبو سندر نے کہا، دھمکی ملی تھی کہ ماں کو تکلیف ہوگیسنیما انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں فلم انڈسٹری میں ایسے وقت میں قدم رکھ رہی ہوں جب یہ بہت dynamic ہے۔ اب فلم انڈسٹری میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ اب انڈسٹری میں ٹیلی ویژن یا فلمی اداکارائیں نہیں ہیں بلکہ اب صرف ہندوستانی اداکارائیں ہوتی ہیں۔
رائزنگ انڈیا سمٹ 2023 کے منچ پر اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، 'شروع میں میرے والدین بھی بہت ڈرتے ، تھے کہ میں سینما اور ٹی وی میں کریئر بنا سکوں گی یا نہیں۔ مجھے اچھا کردار ملے گا یا نہیں؟ وہ اس سب سے پریشان رہتے تھے۔میں نے 10 سال ٹی وی میں کام کیا۔ اس کے بعد مجھے فلم ’لو سونیا‘ ملی۔ اس فلم نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اس نے میرے کیریئر میں بہت کچھ بدلا۔ اس فلم کے بعد مجھے فلمیں ملنے لگیں۔ دوسری زبانوں میں بھی مجھے فلمیں ملنے لگیں۔ میں اب اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔