ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستان میں فلم ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ  اسٹوری پر پابندی عائد

ہندوستان سے کشیدگی بھرے ماحول کے درمیان دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ اسٹوری پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Sep 29, 2016 10:01 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان میں فلم ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ  اسٹوری پر پابندی عائد
ہندوستان سے کشیدگی بھرے ماحول کے درمیان دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ اسٹوری پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

نئی دہلی : ہندوستان سے کشیدگی بھرے ماحول کے درمیان دھونی کی زندگی پر مبنی فلم  ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ اسٹوری  پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پاکستان کی ڈسٹربیوشن کمپنی آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹینمنٹ فلم ریلیز کرنے والی تھی ، لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے انکار کر دیا ہے ۔


بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ڈسٹريبيوٹر دھونی کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ، جس کی وجہ سے فلم کو اب تک کوئی ڈسٹریبیوٹر نہیں مل سکا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کر کے تمام ہندوستانی فلموں کی ریلیز پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔


خیال رہے کہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی - دی انٹولڈ اسٹوری ہندوستان میں 30 ستمبر کو ریلیز ہو رہی ہے ۔ فلم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت دھونی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

First published: Sep 29, 2016 09:53 AM IST