ریالیٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن شروع ہونے کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہے۔ شو میں آئے دن لڑائی دیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ کبھی دوست دشمن بن جاتے ہیں تو کبھی پل بھر میں پیار اور پھر بریک اپ ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اس درمیان ٹینشن بھرے ماحول کو لائٹ کرنے کے لیے ہرہفتے شو میں مشہور شخصیات بھی آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ ویکینڈ کا وار میں جانھوی کپور نے انٹری لی تھی۔ اب سنی لیون آنے والی ہیں۔
بگ باس 16 میں آئیں گی سنی لیون! جی ہاں، میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سنی لیون سوپر اسٹار دبنگ سلمان خان کے شو بگ باس 16 میں نظر آئیں گی۔ وہ اس شو میں ٹی وی ایکٹر ارجن بجلانی کے ساتھ انٹری لیں گی۔ سنی کے شو میں آنے کی وجہ سے ان کا آنے والا شو اسپلٹس ولا کا نیا سیزن ہے، جس میں سنی اور ارجن دکھائی دیں گے۔ خبریں ہیں کہ سنی لیون اپنے شو کے پروموشن کے لیے سلمان کے شو میں انٹری کریں گی۔
بگ باس کا حصہ رہ چکی ہیں سنی لیون سنی لیون آج بالی ووڈ کا جانا مانا نام ہے۔ وہ اپنے گلیمرس انداز کے لیے سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساوتھ انڈسٹری میں بھی ایکٹنگ سے دھمال مچارہی ہیں۔ حالانکہ، آج وہ جہاں بھی پہنچی ہیں، اس کی وجہ بگ باس بھی ہے۔ بگ باس کی وجہ سے سنی لیون کو لائم لائٹ ملی تھی۔ وہ سیزن 5 میں دکھائی دی تھیں۔ شو میں آنے کے بعد ان کی قسمت کھل گئی تھی اور پھر وہ بالی ووڈ میں چھا گئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔