ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آکاش اور شلوکا کی گرینڈ ویڈنگ، امبانی کنبہ نے 50 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھیجے مٹھائی کے ڈبے

امبانی فیملی کی جانب سے ممبئی میں تعینات قریب 50 ہزار پولیس اہلکاروں کو مٹھائی کے ڈبے اور خاص کارڈ بھیجے گئے ہیں۔

  • Share this:

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی قریب ہے۔ آکاش 9 مارچ کو شلوکا مہتا سے شادی کرنےوالے ہیں۔ اس خوشی کے موقع کو امبانی کنبے نے ممبئی کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امبانی فیملی کی جانب سے ممبئی میں تعینات قریب 50 ہزار پولیس اہلکاروں کو مٹھائی کے ڈبے بھیجے گئے ہیں۔ ایک افسرنے بتایا کہ مٹھائی کے ڈبے ہر تھانے میں اکر پولیس اہلکاروں تک پہنچانے کا کام ریلائنس انڈسٹریز کے ملازمین کو سونپا گیا تھا۔

پولیس اہکاروں کو دئے گئے اس مٹھائی کڈبے کے ساتھ مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور بچوں کے نام کا ایک کارڈ بھی ہے۔ مٹھائی پانے والے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ہمیں تھانے سے ڈبا دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ امبانی کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ان کی فیملی کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔

First published: Mar 08, 2019 08:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading