உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    16ستمبر کو نہیں بلکہ اس دن ملک بھر میں 75روپے میں دکھائی جائیں گی فلمیں، سینما مالکوں نے کیا بڑا اعلان

    16ستمبر کو نہیں بلکہ اس دن ملک بھر میں 75روپے میں دکھائی جائیں گی فلمیں، سینما مالکوں نے کیا بڑا اعلان

    16ستمبر کو نہیں بلکہ اس دن ملک بھر میں 75روپے میں دکھائی جائیں گی فلمیں، سینما مالکوں نے کیا بڑا اعلان

    National Cinema Day: ایم اے آئی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں گھریلو فلمی صنعت ترقی کرتی ہے اور اس نے دنیا بھر میں فلمی کاروبار میں سب سے تیزی سے بحالی دیکھی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      National Cinema Day: ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا (MAI)نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سینما ڈے 16 ستمبر کو نہیں 23 ستمبر کو منایا جائے گا۔ قومی یوم سینما کے موقع پر پی وی آر، آئیناکس، سینے پولس، کارنیوال اور ڈیلائٹ سمیت ملک بھر کے ملٹی پلیکس میں 4000 سے زیادہ اسکرین پر 75 روپے میں فلم دیکھنے کا موقع ملے گا۔

      23 ستمبر کو منایا جائے گا قومی یوم سینما
      ایک بیان میں، ایم اے آئی نے کہا کہ بہت سے اسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر اور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے قومی سنیما ڈے 16 ستمبر کو نہیں بلکہ 23 ​​ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس سے قبل ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ 16 ستمبر کو ملک بھر میں نیشنل سنیما ڈے منایا جائے گا۔

      پہلی مرتبہ منایا جارہا ہے نیشنل سینما ڈے
      قومی سینما ڈے پہلے نہیں منایا جاتا تھا۔ اس سال یہ رجحان نئے سرے سے شروع ہوا ہے۔ یہ دن کووڈ کی وجہ سے تھیٹر کے دو سال بند رہنے کے بعد دوبارہ شروع ہونے کی خوشی میں منایا جا رہا ہے۔ تھیٹرز کی جانب سے کیا گیا یہ اعلان ان شائقین کو واپس لانے کے لیے بھی ایک بڑا قدم ہے جو لاک ڈاؤن کے بعد سے تھیٹر نہیں گئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      دیویانکا ترپاٹھی اور وویک داہیا نے کافی وقت تک ایک دوسرے کو نہیں بولا تھا’I Love You‘

      یہ بھی پڑھیں:
      SIIMA Awards: ایوارڈ شو میں ساوتھ کی ان حسیناوں نے لگایا گلیمر کا تڑکا

      سال کے آغاز میں سینما گھروں نے کی اچھی کمائی
      ایم اے آئی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں گھریلو فلمی صنعت ترقی کرتی ہے اور اس نے دنیا بھر میں فلمی کاروبار میں سب سے تیزی سے بحالی دیکھی ہے۔ سال کی پہلی سہ ماہی میں سینما گھروں نے اچھا کام کیا ہے۔ کے جی ایف چیپٹر 2، آر آر آر، وکرم، بھول بھولیا 2، ڈاکٹر اسٹرینج اور ٹاپ گن: ماورک جیسی فلمیں اس سہ ماہی میں ریلیز ہوئیں۔ یہ 75 روپے کا ٹکٹ تمام مین اسٹریم فارمیٹس اور فلموں پر لاگو ہوگا جو اس ہفتے سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: