உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Defamation Case : سلمان خان کے حق میں حکم جاری کرنے سے ممبئی کورٹ کا انکار، ایکٹر نے کیا ہتک عزت کا مقدمہ

    سلمان خان کو لگا عدالت سے جھٹکا!

    سلمان خان کو لگا عدالت سے جھٹکا!

    امریکہ سے آئے بزرگ جوڑے کیتن ککڑ اور اُن کی بیوی انیتا ککڑ نے اپنی جمع پونجی سے پنویل میں بنگلہ بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ یہاں انہوں نے 1996 میں زمین ساڑھے 27 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ یہ زمین سلمان خان کے فارم ہاوس سے لگی ہوئی ہے۔ خریدتے وقت سلیم خان سے اس کے لئے اجازت بھی لی گئی تھی۔

    • Share this:
      ممبئی:بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان (Salman Khan) اپنی فلموں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اُن کا تنازعات سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ حال ہی میں سلمان پر اُن کے پڑوسی نے کئی الزام لگائے تھے جس کے بعد سلمان نے اپنے پڑوسی پر ہتک عزت کا کیا (Defamation Case) کردیا تھا۔ یہ معاملہ کافی وقت سے ممبئی ستی سول کورٹ (Mumbai Court) میں زیر التوا تھا لیکن کورٹ نے اب اس پر فیصلہ دیا ہے جو سلمان اور اُن کے فینس کی تشویش بڑھادے گا۔ خبر ہے کہ کورٹ نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری فیصلہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

      بے وجہ بدنام کرنے کا پڑوسی پر الزام
      سلمان خان کو یاروں کا یار تو دشمنوں کا دشمن کہا جاتا ہے۔ اُن کے جھگڑے صرف انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ باہر والے لوگوں کے ساتھ بھی زیر بحث رہتے ہیں جس میں اُن کے پڑوسی کیتن ککڑ کے ساتھ بھی کچھ وقت پہلے ہوا تنازع کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جو سلمان خان کے پنویل (Panvel Farm house)واقع فارم ہاوس کے پاس ایک زمین کا مالک ہے۔ ایکٹر نے اپنے پڑوسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

      یوٹیوبرس کو دیا انٹرویو - بھڑک گئے سلمان
      سلمان خان کی شکایت کے مطابق کیتن ککڑ نے ایک یوٹیوب چینل کے ساتھ انٹرویو میں سلمان کو بدنام کرنے کے لئے غلط باتیں کہی ہیں۔ وہیں اب اس معاملے میں ممبئی سٹی سول کورٹ کا جمعہ کو فیصلہ سامنے آیا ہے۔ جس میں عدالت نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری فیصلہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جج انیل ایچ لداد نے سلمان خان کی درخواست پر کیتن ککڑ کو اپنا جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں اس معاملے کی اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی۔ وہیں سلمان خان کے وکیل نے کہا کہ اس معاملے میں عوبری راحت دی جائے اور فریق (ککڑ) نے جو اان لائن کنٹینٹ ڈالا ہے اُس عبوری راحت کے طو رپر ہٹانے کے لئے کہا جائے۔

      کیا ہے پورا معاملہ (Know The Case)
      امریکہ سے آئے بزرگ جوڑے کیتن ککڑ اور اُن کی بیوی انیتا ککڑ نے اپنی جمع پونجی سے پنویل میں بنگلہ بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ یہاں انہوں نے 1996 میں زمین ساڑھے 27 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ یہ زمین سلمان خان کے فارم ہاوس سے لگی ہوئی ہے۔ خریدتے وقت سلیم خان سے اس کے لئے اجازت بھی لی گئی تھی۔ جب انہوں نے یہ بنگلہ بنانے کی بات کہی تو خان فیملی کی جانب سے اُنہیں پریشان کیا جانے لگا۔

      ککڑ جوڑے نے الزام لگایا تھا کہ سلمان کے فارم ہاوس کے پاس گیٹ لگادیا ہے جس سے وہ فارم ہاوس پر نہیں جاپارہے ہیں۔ وہیں آس پاس کے بنگلے میں بجلی دی جارہی ہے۔ سلمان خان کے گھوڑوں کے لئے فلڈ لائٹ لگائی گئی ہے لیکن ککڑ فیلی کو بجلی مہیا نہیں کرائی جارہی ہے۔ زمین کا مالکانہ حق ہوتے ہوئے بھی اُنہیں اپنا نیا گھر بنانے اور بجلی جیسی بنیادی چیزیں نہیں مل رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: