உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این سی بی کے پنچ نامے میں بڑا انکشاف، آرین خان اور ارباز مرچینٹ نے جوتے میں چھپاکر ڈرگس لے جانے کی کہی بات

    Youtube Video

    ڈرگس کیس میں این سی بی کی طرف سے داخل پنچ نامے میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارکے بیٹے نے ڈرگس لے جانے کی بات خود قبول کی تھی۔

    • Share this:
      کروز ریو پارٹی معاملےمیں این سی بی کی کاروائی تیزتر ہوتی جا رہی ہے ۔ ڈرگس کیس میں این سی بی کی طرف سے داخل پنچ نامے میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارکے بیٹے نے ڈرگس لے جانے کی بات خود قبول کی تھی۔ این سی بی کے مطابق چھاپہ ماری کے دن اداکار کے بیٹے اور ارباز مرچنٹ نے جوتے میں چھپاکر ڈرگس لے جانے کی بات قبول کی تھی اور دونوں یہ ڈرگس پارٹی کے دوران استعمال کرنے والے تھے۔

      ممبئی میں کروز پارٹی ڈرگس پارٹی میں گرفتار بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) کی مشکلات میں مزید بڑھ گئی ہے۔ آرین خان کو کچھ دن اور جیل میں گزارنے ہوں گے۔ جمعہ کو عدالت نے آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی ضمانت عرضی کو مسترد کردیا۔ اے ایس جی (ASG) انل سنگھ نے عدالت میں این سی بی کا موقف پیش کیا۔

      عدالت کی کارروائی کے بعد آرین خان سمیت سبھی ملزمین کو آرتھر روڈ جیل لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرد قیدیوں کو آرتھر روڈ جیل اور خاتون قیدیوں کو بائیکولا جیل بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ آرتھر روڈ جیل وہی جیل ہے، جہاں دہشت گرد اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ابو سلیم اور اداکار سنجے دت بھی یہاں سزا کاٹ چکے ہیں۔

      آرین خان کی طرف سے عدالت میں ستیش مانشندے پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ این سی بی کو آرین خان کے خلاف کچھ ملا نہیں ہے۔ انہوں نے صرف الزام لگائے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آرین خان اور دوسرے قیدیوں کو جیل کے اندر پہلے تین سے پانچ دنوں تک کوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔

      وہیں دوسری طرف ارباز مرچنٹ کے وکیل طارق سعید نے کہا کہ معاملے میں ارباز مرچنٹ مرچنٹ کو کسی دوسرے شریک ملزم کے ساتھ جوڑنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہاں کسی طرح کی کوئی سازش نہیں بنتی۔ طارق  سعید نے کہا کہ وہ ضمانت عرضی کے لئے سیشن کورڈ میں عرضی داخل کریں گے۔ اب یہ دیکھنا ہوگا کہ سیشن کورٹ ارباز مرچنٹ کو ضمانت دیتی ہے یا نہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیشن کورٹ کا عمل بہت لمبا ہے، ایسی صورتحال میں ارباز مرچنٹ کو ضمانت ملنے میں 20 دن تک کا بھی وقت لگ سکتا ہے۔ جمعہ کو عدالت نے کروز پارٹی میں پکڑے گئے نائجیریائی ملزم پیڈلر کو 11 اکتوبر تک کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: