உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این سی بی کی پوچھ گچھ میں مسلسل روتے رہے آرین خان، شاہ رخ خان نے فون پر کی بیٹے سے بات

    این سی بی کی پوچھ گچھ میں مسلسل روتے رہے آرین خان، شاہ رخ خان نے فون پر کی بیٹے سے بات

    این سی بی کی پوچھ گچھ میں مسلسل روتے رہے آرین خان، شاہ رخ خان نے فون پر کی بیٹے سے بات

    Mumbai Cruise Rave Party case: ذرائع کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین خان سے رات بھر پوچھ گچھ کی۔ کہا جا رہا ہے کہ این سی بی کو پوچھ گچھ کے دوران ڈرگس کو لےکرکئی اہم ثبوت ملے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: فلم اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan) اس وقت نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی گرفت میں ہیں۔ انہیں اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ این سی بی کے افسران آرین خان سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس درمیان ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آرین خان کی گرفتاری کے بعد قانونی عمل کے تحت این سی بی نے اپنے لینڈ لائن فون سے آرین خان کی ان کے والد شاہ رخ خان سے بات کروائی۔ یہ بات چیت تقریباً دو منٹ تک چلی۔ آرین خان نے این سی بی کی میس کا ہی کھانا کھایا۔ انہیں باہر کا کوئی بھی کھانا دستیاب نہیں کرایا گیا۔

      واضح رہے کہ ہفتہ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں کروز سے 8 لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔ بعد میں اتوار کو تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ این سی بی کے مطابق، پوچھ گچھ میں گرفتار لوگوں نے استعمال کے لئے ڈرگس چھپاکر لے جانے کی بات کا اعتراف کیا ہے۔

      4 سال سے ڈرگس لینے کی بات آئے سامنے

      کہا جا رہا ہے کہ آرین خان پوچھ گچھ میں مسلسل رو رہے ہیں۔ این سی بی ذرائع کی مانیں تو شاہ رخ خان اور گوری خان کو اس بات کی جانکاری تھی کہ ان کا بیٹا ڈرگس کا استعمال کرتا ہے۔ این سی بی کی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ آرین خان تقریباً 4 سال سے ڈرگس کا استعمال کر رہے ہیں۔ آرین خان نے ہندوستان کے باہر برطانیہ، دبئی اور دوسرے ممالک میں بھی ڈرگس کا استعمال کیا ہے۔

      کیا منت پر بھی پڑے گا چھاپہ؟

      این سی بی ذرائع کی مانیں تو گرفتاری کے عمل کے بعد این ڈی پی ایس قانون پر ہر ملزم کے گھر کا بھی سرچ کا التزام ہے۔ ایسے میں سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ کیا سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ممبئی واقع منت میں این سی بی سرچ آپریشن کرے گی۔ اس معاملے میں ابھی چھاپہ ماری کی جارہی ہے اور بڑی گرفتاریاں ہونے کی امید ہے۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا سب سے قریبی دوست ارباز مرچنٹ آخر ڈرگس کہاں سے لاتا تھا، اس بات کی جانکاری این سی بی کو مل چکی ہے۔

      اور کن لوگوں سے چل رہی ہے پوچھ گچھ

      گرفتار ملزمین میں منمن دھمیچا دہلی کی ماڈل ہے، جو بڑے برانڈ کے لئے ماڈلنگ کرتی ہیں اور وہ چرس کا استعمال کر رہی تھیں۔ گرفتار عصمت چڈھا دہلی کا ایک بڑی بزنس مین ہے۔ وہیں گرفتار موہک جیسوال کا بھی دہلی میں بڑا کاروبار ہے۔ گومیت چوپڑا مانا ہیئر اسٹائلسٹ ہے اور دہلی کے یوجنا وہار کا رہنے والا ہے، جس کی ماں نے اتوار کو اپنے بیٹے سے ممبئی این سی بی دفتر میں ملاقات بھی کی تھی۔ ملزم وکرانت دہلی کی پرائیویٹ کمپنی میں پروڈکٹیوٹی ہیڈ کے عہدے پر کام کرتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: