உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Mumbai Drug Bust: بالی ووڈ اسٹارکا بیٹا حراست میں، ڈرگس لینے کی بات کا اعتراف- این سی بی ذرائع کا دعویٰ

    Mumbai Drug Bust: بالی ووڈ اسٹارکا بیٹا حراست میں، ڈرگس لینے کی بات کا اعتراف- این سی بی ذرائع کا دعویٰ

    Mumbai Drug Bust: بالی ووڈ اسٹارکا بیٹا حراست میں، ڈرگس لینے کی بات کا اعتراف- این سی بی ذرائع کا دعویٰ

    Mumbai Drug Bust: نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی سے گوا جا رہے ایک کروز پر ہفتہ کی شام چھاپہ ماری کرکے ڈرگس پارٹی کرتے ہوئے 12 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جس میں 9 مرد اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے ممبئی (Mumbai) سے گوا (Goa) جا رہے ایک کروز (Cruise) پر ہفتہ کی شام چھاپہ ماری کرکے ڈرگس پارٹی کرتے ہوئے 12 لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جس میں 9 مرد اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ ان میں سب سے بڑا ایک بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کا بتایا جارہا ہے، جن سے این سی بی نے حراست میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق، پوچھ گچھ میں بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے نے تسلیم کیا ہے کہ وہ اس پارٹی کا حصہ تھا۔ اس نے یہ بھی مانا کہ اس سے غلطی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق، اس نے شوقیہ طور پر ڈرگس کے استعمال کی بات کا بھی اعتراف کیا ہے۔

      وہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بالی ووڈ اسٹار نے اپنے بیٹے کی حراست سے متعلق ایک معروف وکیل سے رابطہ کیا ہے، جن کی ٹیم فی الحال این سی بی دفتر میں موجود ہے۔ حالانکہ اس بارے میں فی الحال نہ تو این سی بی اور نہ ہی بالی ووڈ اسٹار کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان آیا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق، ابتدائی پوچھ گچھ میں اداکار کے بیٹے نے بتایا تھا کہ اسے کروز پر صرف وی آئی پی گیسٹ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اسے اس بات کی بالکل بھی خبر نہیں تھی کہ کروز پر ڈرگس پارٹی ہونے والی ہے۔

      ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ کروز پر آنے کے لئے ان سے کسی بھی طرح کی کوئی فیس نہیں لی گئی تھی اور انہیں پارٹی کا صرف چہرہ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد این سی بی افسران نے ان کا موبائل فون ضبط کرلیا، جس میں ڈرگس چیٹس ملے۔ اس کے بعد اس نے شوقیہ طور پر ڈرگس لینے کی بات قبول کرلی ہے۔ ابھی تک کی اطلاع کے مطابق، اس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے 80 ہزار روپئے فیس لی گئی تھی۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق، اداکار کے بیٹے کے پاس سے بھی کچھ ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔ این سی بی کی ٹیم اب اداکار کے بیٹے کے ذریعہ دیئے گئے بیان کی تصدیق کر رہی ہے۔

      جہاز میں ڈرگس پارٹی کے منتظمین کو این سی بی نے بھیجا سمن

      ممبئی سے گوا جا رہے ایک جہاز میں پارٹی کا انعقاد کرنے والے منتظمین کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سمن جاری کیا ہے۔ این سی بی ذرائع کے مطابق، اس پارٹی کو 6 لوگوں نے مل کر منعقد کیا تھا۔ سبھی کو 11 بجے این سی بی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: