உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این سی بی کی رڈار پر ’مشہور ہستی‘ کا نوکر، اننیا پانڈے کے کہنے پر آرین خان تک ڈرگس پہنچانے کا شک

    این سی بی کی رڈار پر ’مشہور ہستی‘ کا نوکر، اننیا پانڈے کے کہنے پر آرین خان تک ڈرگس پہنچانے کا شک

    این سی بی کی رڈار پر ’مشہور ہستی‘ کا نوکر، اننیا پانڈے کے کہنے پر آرین خان تک ڈرگس پہنچانے کا شک

    Mumbai Drugs Case: ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ این سی بی نے جمعہ کو نوکر سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس شخص نے ’اننیا پانڈے کے کہنے پر آرین خان تک ڈرگس پہنچائے ہیں‘۔

    • Share this:
      ممبئی: ممبئی ڈرگس معاملہ (Mumbai Drugs Case) میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے اداکارہ اننیا پانڈے (Ananya Pandey) سے جمعرات اور جمعہ کو پوچھ گچھ کی تھی۔ خبر ہے کہ این سی بی کو پتہ چلا ہے کہ اداکارہ اس شخص کو جانتی ہیں، جو آرین خان کو ڈرگس پہنچاتا تھا۔ ساتھ ہی یہ بھی جانکاری ملی ہے کہ جمعہ کو این سی بی کی رڈار پر ایک ’مشہور ہستی‘ کا 24 سالہ ایک نوکر بھی آگیا ہے۔

      ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ این سی بی نے جمعہ کو نوکر سے پوچھ گچھ کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس شخص نے ’اننیا پانڈے کے کہنے پر آرین خان تک ڈرگس پہنچائے ہیں‘۔ افسران نے ’ڈرگ پیڈلر نوکر‘ کو ممبئی کے ملاڈ علاقے سے حراست میں لیا ہے اور پیر کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا ہے۔ ذرائع نے جانکاری دی کہ لمبی پوچھ گچھ کے بعد اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے۔

      این سی بی کی طرف سے طلب کی گئی اننیا پانڈے جمعرات اور جمعہ دونوں دن پوچھ گچھ کے لئے تاخیر سے پہنچی، جس کے سبب زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے ناراض ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ این سی بی افسران نے پانڈے کو لیٹ پہنچنے پر کافی باتیں سنائیں۔ انہیں بتایا گیا کہ یہ کوئی فلم شوٹ یا پروڈکشن ہاوس نہیں ہے۔

      جانچ کے دوران این سی بی نے مبینہ طور پر آرین خان کے ساتھ ان کی چیٹس حاصل کی ہیں، جس میں ڈرگس کو لے کر بات کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے نیوز 18 کو بتایا کہ جب چیٹ کو لے کر اننیا پانڈے سے سوال کئے گئے، تو انہوں نے بتایا کہ وہ سگریٹ کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ ذرائع نے کہا، ’اننیا نے کہا کہ وہ سپلائر نہیں ہیں اور یہ بھی نہیں جانتی کہ ویڈ اور گانجا ایک ہی ہوتا ہے۔ ان کے دوست اسے جائنٹ بولتے ہیں اور انہوں نے ملاقات میں ایک یا دو بار پف لیا ہے۔

      انڈیا ٹوڈے میں شائع ایک رپورٹ میں این سی بی کے حوالے سے بتایا گیا کہ آرین خان اور اننیا پانڈے کے درمیان ہوئی بات چیت میں ایک جگہ آرین، اننیا پانڈے سے گانجا کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ وہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا ویڈ کا کوئی ’جگاڑ ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس پر اننیا پانڈے نے جواب دیا، ’میں انتظام کرتی ہوں‘۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ این سی بی ڈرگس کو لے کر انٹرنیشنل ہینڈلرس کے بارے میں جانکاری تلاش رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’جانچ صرف ڈرگس حاصل کرنے کو لے کر ہوئی واٹس اپ چیٹ تک محدود نہیں ہے۔ این سی بی انٹرنیشنل ہینڈلرس، ڈرگ پیڈلرس اور صارفین کی پوری چین کے بارے میں جانکاری جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: