ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما کی پھٹکار کے بعد اب ممبئی شہری نے کیا پلٹ وار ، سوشل میڈیا پر لکھی ایسی پوسٹ

وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اہلیہ انوشکا شرما کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں انوشکا راستے میں گاڑی روک کر ایک لڑکے کو ڈانٹتی ہوئی نظر آرہی تھیں ۔

  • Share this:
انوشکا شرما کی پھٹکار کے بعد اب ممبئی شہری نے کیا پلٹ وار ، سوشل میڈیا پر لکھی ایسی پوسٹ
وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ۔

وراٹ کوہلی نے حال ہی میں اہلیہ انوشکا شرما کا ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں انوشکا راستے میں گاڑی روک کر ایک لڑکے کو ڈانٹتی ہوئی نظر آرہی تھیں ۔ انوشکا نے اس کو اس لئے ڈانٹ پلائی تھی ، کیونکہ ان کے مطابق لڑکے کی لگزری کار سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر پھینکی گئی تھی ۔ اب ممبئی کے اس لڑکے نے انوشکا پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ پلٹ وار کیا ہے۔

فیس بک پر ارہان سنگھ نامی اس شخص نے لکھا کہ غلطی سے ان سے پلاسٹک کی بوتل سڑک پر گر گئی تھی ، جس پر انوشکا شرما نے ان پر ایک سڑک چلتے شخص کی طرح چیخنا شروع کردیا ۔ ان کے معافی مانگنے کے بعد بھی انوشکا نے ان کی نہیں سنی۔


اتنا ہی نہیں ارہان نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ جو کوڑا میری کار سے غلطی سے باہر نکلا ، وہ انوشکا کے منہ سے نکلنے والے کوڑے سے کم تھا ۔ علاوہ ازیں اس نے کوہلی کے ذریعہ ویڈیو شوٹ کئے جانے اور آن لائن شیئر کئے جانے کو بھی اپنے فائدہ کیلئے استعمال کرنا بتایا ۔


First published: Jun 17, 2018 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading