’یا مصطفیٰ‘سانگ پر جھومتی نظر آئی Mumbai Police، بینڈ نے کیا دھماکہ دار مظاہرہ
یا مصطفی سانگ پر ممبئی پولیس کے بینڈ کا شاندار مظاہرہ۔ (تصویر: بشکریہ یوٹیوب ویڈیو)
حال ہی میں ممبئی پولیس کی بینڈ پارٹی میں ساؤتھ انڈین فلم اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا کا کریز نظر آیا۔ جس کے بعد پوری ٹیم پشپا فلم کے ہٹ گانے سری وللی پر پرفارم کرتی نظر آئی۔
ممبئی: ان دنوں ممبئی شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کی پولس اپنے آپ کو کچھ اور ہی انداز میں relax کرتی نظر آرہی ہے۔ مہاراشٹر کی ممبئی پولیس سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہے۔ ممبئی پولیس کے اہلکار شہر میں فوری سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خاص صلاحیتوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس کا خاص ہنر بینڈ بجانا ہے۔ حال ہی میں ممبئی پولیس کی بینڈ پارٹی میں ساؤتھ انڈین فلم اسٹار اللو ارجن کی فلم پشپا کا کریز نظر آیا۔ جس کے بعد پوری ٹیم پشپا فلم کے ہٹ گانے سری وللی پر پرفارم کرتی نظر آئی۔ وہیں ایک بار پھر ممبئی پولیس کی ٹیم نے اپنے شاندار شو سے سوشل میڈیا پر صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
وائرل ہونے والے کلپ میں اس بار ممبئی پولیس بینڈ کے خاکی اسٹوڈیو نے مصر کے بہت ہی مدھر گانے 'یا مصطفیٰ' پر پرفارمنس دی ہے۔ جس کی ویڈیو ممبئی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔ ممبئی پولیس کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، بینڈ کے ارکان کو شہنائی، سیکسوفون، ٹرمپیٹ اور بانسری سمیت مختلف موسیقی کے آلات بجاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ممبئی پولیس نے بتایا ہے کہ 'یا مصطفیٰ' ایک بہت ہی مشہور مصری گانا ہے، جسے مصر کے مشہور موسیقار محمد فوزی نے ایک فلم کے لیے کمپوز کیا تھا۔ جسے دلکش دھنوں کے لیے کئی مختلف زبانوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔