ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی آئی سامنے، سابق منیجر دشا کی خودکشی سے جڑا فائل فولڈر ہوا ڈلیٹ

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ ممبئی پولیس نے انجانے میں دشا سالیان سے جڑی فائل کا فولڈر ڈلیٹ کردیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی آئی سامنے، سابق منیجر دشا کی خودکشی سے جڑا فائل فولڈر ہوا ڈلیٹ
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ ممبئی پولیس نے انجانے میں دشا سالیان سے جڑی فائل کا فولڈر ڈلیٹ کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ممبئی پولیس کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ خبر ہے کہ ممبئی پولیس نے انجانے میں دشا سالیان سے جڑی فائل کا فولڈر ڈلیٹ کردیا ہے۔ یہاں تک کہ بہار پولیس کو دشا کا کمپیوٹر، لیپٹاپبھی نہیں دیا جارہا ہے جبکہ بہار پولیس کا کہنا ہے کہ اگر انہیں لیپٹاپ دے دیا جائے تو وہ فولڈ کو دوبارہ نکال سکتے ہیں۔ ممبئی پولیس نے اس کیس میں جس طرح کا بیان بہار پولیس کے سامنے رکھا ہے وہ اب ممبئی پولیس کے کام کو شک کے دارے میں لارہا ہے۔


جانکاری کے مطابق بہار پولیس کی ٹیم سنیچر کی شام مالنی پولیس تھانہ میں دشا سالیان کی خودکشی کے بارے میں کچھ اہم جانکاری لینے پہنچی تھی۔ ذرائع کے مطابق ممبئی پولیس کے جانچ افسر سبھی جانکاری زبانی طور (verbally)پر شیئر بھی کر رہے تھے

تبھی ممبئی پولیس کی جانچ افسر کو کہیں سے ایک کال آیا اور اس کے بعد چیزیں بدل گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے بعد ممبئی پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ انجانے میں دشا ست جڑی فائل کا فولڈر ڈلیٹ ہوگیا ہے۔ اس کے بعد بہار پولیس کو وہ کمپیوٹر، لیپٹاپ بھی نہیں دیا گیا۔


اس سے پہلے NEWS18 کو سشانت سنگھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم سے جڑی جانکاری ہاتھ لگی ہے۔ اس کے مطابق اس پورے معاملے میں انویسٹی گیشن آفیسر نے جو شروعاتی ثبوت پایا تھا اس کا ذکر تک رپورٹ میں نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سشانت سنگھ راجپوت کے گھر سے اس ویڈیوگرافر نے کیا ویڈیو ریکارڈ کیا تھا، اس کی بھی جانکاری رپورٹ میں نہیں دی گئی ہے۔ یہاں تک کہ ڈیڈ باڈٰ کی ہائٹ یاکوئی آئیڈینٹٹی مارک بھی رپورٹ میں نہیں بتایا گیا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بتائی موت سے 4 دن پہلے کی بات چیت، شیئر کی نایاب تصویریں

وہیں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ہفتے کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے بھائی کی موت کے معاملے میں دخل دینے اور یہ یقینی بنانےکی اپیل کی کہ کسی بھی ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔ شویتا سنگھ کیرتی نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا، ’میرا دل کہتا ہےکہ آپ سچائی کے ساتھ ہیں اور اس کے لئے کھڑے ہیں۔ ہم بہت ہی معمولی خاندان سے ہیں۔ میرے بھائی جب بالی ووڈ میں تھے تو ان کا کوئی گاڈ فادر نہیں تھا۔ ابھی ہمارا کوئی نہیں ہے۔ آپ سے میری درخواست ہے کہ فوراً اس معاملے میں دخل دیں اور یقینی بنائیں کہ سب کچھ درست ڈھنگ سے سنبھالا جائے اور ثبوتوں کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، انصاف کے فتح کی امید ہے‘۔

غور طلب ہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرہ واقع اپنے اپارٹمینٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے خود کشی کی ہے، لیکن ان کے مداحوں اور خاندان کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے گہری سازش ہے۔ اس معاملے کو مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔

سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان نے ان کی خاتون دوست ریا چکرورتی پر ان کے کھاتے سے اپنے کھاتے میں پیسے ٹرانسفرکرنے اور انھیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بہار کے دار الحکومت پٹنہ میں شکایت درج کروائی ہے، جس کے بعد بہار پولیس نے بھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 15 کروڑ روپئے کے مشتبہ لین دین کے سلسلے میں ریا اور دیگر افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 02, 2020 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading