ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت تنازعہ کے بعد بچن خاندان کو ممبئی پولیس کا تحفظ فراہم

فلم انڈسٹری میں رسہ کشی اور بیان بازی کے بعد اب جیا بچن کو بھی پولیس سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے اداکارہ کنگنا رانوت کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی تھی۔ اب ریاستی حکومت نے جیا بچن کو سیکورٹی فراہم کر دی ہے، جس کے بعد اب بچن کنبہ کا تحفظ ریاستی حکومت کرے گی۔

  • Share this:
کنگنا رانوت تنازعہ کے بعد بچن خاندان کو ممبئی پولیس کا تحفظ فراہم
کنگنا رانوت تنازعہ کے بعد بچن خاندان کو ممبئی پولیس کا تحفظ فراہم

ممبئی: فلم انڈسٹری  میں رسہ کشی اور بیان بازی کے بعد اب جیا بچن کو بھی پولیس سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے اداکارہ کنگنا رانوت کو وائی پلس سیکورٹی فراہم کی تھی۔ اب ریاستی حکومت نے جیا بچن کو سیکورٹی فراہم کر دی ہے، جس کے بعد اب بچن کنبہ کا تحفظ ریاستی حکومت کرے گی۔


فلم اداکارہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن کی فلم انڈسٹری میں کنگنا رانوت پر نام لئے بغیر نشانہ بنائے جانے کے بعد اب بچن کنبہ کو مہاراشٹر سرکار نے سیکورٹی فراہم کر دی ہے اور ممبئی پولیس نے امیتابھ بچن کے بنگلہ ‘جلسہ’ پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ جیا بچن نے بغیر کسی کا نام لئے کنگنا رانوت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ بالی ووڈ کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ سب سے زیادہ انکم ٹیکس ادا کرتا ہے اور یہاں کے اداکار سب سے زیادہ ا نکم ٹیکس دہندگان ہیں، اس کے بعد ہی تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ شیو سینا ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے بھی جیا بچن کے اس بیان کی حمایت کی تھی۔


فلم اداکارہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیہ بچن کی فلم انڈسٹری میں کنگنا رانوت پر نام لئے بغیر نشانہ بنائے جانے کے بعد اب بچن کنبہ کو مہاراشٹر سرکار نے سیکورٹی فراہم کر دی ہے۔
فلم اداکارہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیہ بچن کی فلم انڈسٹری میں کنگنا رانوت پر نام لئے بغیر نشانہ بنائے جانے کے بعد اب بچن کنبہ کو مہاراشٹر سرکار نے سیکورٹی فراہم کر دی ہے۔


کنگنا رانوت نے بالی ووڈ کے ڈرگس کنکشن میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا، جس پر جیا بچن نے راجیہ سبھا میں سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ کچھ لوگ فلم انڈسٹری کو بدنام کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے بعد سے ہی بچن کنبہ کو دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں اور ٹوئٹر پرجیا بچن شیم ہیش ٹیک ٹرینڈ ہوگیا ہے، اسی پس منظر میں پولیس نے بچن کنبہ کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ جیا بچن پر کنگنا رانوت نے بھی ٹوئٹر پر تنقید کی ہے اورکہا کہ جیا بچن نے فلم انڈسٹری کو کیا دیا ہے وہ سب جانتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 16, 2020 11:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading