ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اے آئی بی نے اڑایا وزیر اعظم مودی کا مذاق، تنمے بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج

مزاحیہ گروپ اے آئی بی ایک مرتبہ پھر تنازعات میں پھنس گیا ہے اور اس مرتبہ تنازعات کی وجہ گروپ کی طرف سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر ہے۔

  • Share this:

ممبئی : مزاحیہ گروپ اے آئی بی ایک مرتبہ پھر تنازعات میں پھنس گیا ہے اور اس مرتبہ تنازعات کی وجہ گروپ کی طرف سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک تصویر ہے۔ دراصل اے آئی بی نے وزیر اعظم مودی جیسے نظر آنے والے ایک شخص کی تصویر پوسٹ کر کے ان کا مذاق اڑایا ہے۔

ٹوئٹر پر موجود یوزرس نے جب اے آئی بی کی اس حرکت کی تنقید کی تو اے آئی بی نے فوری طور پر اس تصویر کو ٹوئٹر ہٹا لیا۔ تاہم اس وقت تک دیر ہو چکی تھی ، کیونکہ ممبئی پولیس کی سائبر سیل نے اے آئی بی کے رکن تنمے بھٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

تاہم اس واقعہ کا بھی اے آئی بی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔ تنمے بھٹ نے ایک ٹویٹ کر کے جواب دیا کہ ہم جوک بناتے رہیں گے اور ضرورت پڑی تو اسے هٹائیں گے بھی، ہم پھر سے جوک بنائیں گے اور اگر ضرورت لگی تو معافی بھی مانگیں گے، ہمیں پرواہ نہیں ہے کہ آپ کو لگتا ہے۔

First published: Jul 14, 2017 08:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading