ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا - دیپیکا پادوکون سے ممبئی پولیس کرسکتی ہے پوچھ گچھ، فرضی سوشل میڈیا فالورس سے منسلک ہے معاملہ

ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں سب سے بڑا حیران کرنے والا انکشاف بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) اور پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کو لے کر ہوا ہے۔

  • Share this:
پرینکا چوپڑا - دیپیکا پادوکون سے ممبئی پولیس کرسکتی ہے پوچھ گچھ، فرضی سوشل میڈیا فالورس سے منسلک ہے معاملہ
پرینکا چوپڑا - دیپیکا پادوکون سے ممبئی پولیس کرسکتی ہے پوچھ گچھ

ممبئی: سوشل میڈیا صارفین کے لئے ان کے فالورس کی تعداد میں کافی اہمیت رکھتی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر فالورس بڑھانے کا فرضی معاملہ (Fake Followers) بھی زوروں پر ہے۔ مشہور شخصیات کے لئے بھی ان کے فالورس کافی اہم ہیں، کیونکہ انہی فالورس کے ذریعہ اداکارہ کی اسٹار ویلیو کا بھی اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس درمیان ممبئی کرائم برانچ نے فرضی سوشل میڈیا فالورس اسکیم کی جانچ شروع کردی ہے۔ جیسے جیسے یہ جانچ آگے بڑھتی جارہی ہے، کئی حیران کن انکشاف سامنے آرہے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں سب سے بڑا حیران کرنے والا انکشاف ہوا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون (Deepika Padukone) اور پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کو لے کر۔ دونوں اداکارہ کے ساتھ تقریباً  اور شخصیات کے نام فرضی فالورس کی فہرست میں سامنے آئے ہیں۔


ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں سب سے بڑا حیران کرنے والا انکشاف بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون اور پرینکا چوپڑا جوناس کو لےکر ہوا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کی جانچ میں سب سے بڑا حیران کرنے والا انکشاف بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پادوکون اور پرینکا چوپڑا جوناس کو لےکر ہوا ہے۔


فرضی فالورس کو انسٹا گرام کی زبان میں "Bots" کہتے ہیں، جس کے ذریعہ اسٹارس اور دیگر ہائی پروفائل لوگ اپنے فالورس کی تعداد بڑھاتے ہیں، جو کہ خریدے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد اب ممبئی پولیس جلد ہی پرینکا چوپڑا اور دیپکا پادوکون سمیت تمام شخصیات سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ نیوز ویب سائٹ ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق، آنے والے ہفتے میں ان شخصیات سے پوچھ گچھ شروع کرسکتی ہے۔ اس میں تقریباً 150 لوگوں کا بیان درج کیا جاسکتا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کی اس فہرست میں بالی ووڈ شخصیات سے لے کرکئی کھلاڑیوں، بلڈرس اور ہائی پروفائل لوگوں کے نام شامل ہیں۔


ممبئی پولیس اپنی پوچھ گچھ میں ان مشہور شخصیات سے ان کے فالورس کی تعداد کو لے کر سوال کرسکتی ہے۔ پولیس ان شخصیات کو یہ ثابت کرنے کے لئے کہہ سکتی ہے کہ یہ سبھی فالورس اصلی ہیں نہ کہ کسی کمپنی سے خریدے ہوئے۔ اس معامے میں ابھی تک 18 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔ پولیس نے جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے، ان میں سے تقریباً سبھی بالی ووڈ یا ٹیلی ویژن انڈسٹری سے آتے ہیں۔ ان لوگوں میں اداکارہ کے علاوہ کئی فلمساز، ڈائریکٹر، میک اپ آرٹسٹ، کوریو گرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسے لوگ بھی شامل ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 22, 2020 09:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading