ممبئی۔ سی بی آئی (CBI) نے آرین خان ڈرگ کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے (Sameer Wankhede) کو طلب کیا ہے۔ سمیر وانکھیڑے نے اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی چیٹس کا ذکر کیا ہے۔ عدالت نے وانکھیڑے کو کل سی بی آئی کے سامنے حاضر ہونے اور اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا ہے۔ وانکھیڑے کو 24 مئی تک عبوری راحت ملی ہے اور تب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوگی۔
سمیر وانکھیڑے کے وکیل کی جانب سے دستیاب اس چیٹ میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کو گھر لانے میں مدد کریں۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو میری طرف سے جو بھی مدد درکار ہوگی، میں کروں گا۔ اس پر سمیر نے جواب دیا کہ شاہ رخ خان میں تمہارے ساتھ ہوں، جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔
اس چیٹس کو سمیر وانکھیڑے کی عرضی میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بات چیت 3 اکتوبر 2021 کو سمیر وانکھیڑے اور شاہ رخ کے درمیان ہوئی تھی۔
شاہ رخ- سمیر کیا میں تھوڑی بات کر سکتا ہوں، , Regards SRK.
شاہ رخ- میں جانتا ہوں، بات کرنا ٹھیک نہیں ہے، میں صرف ایک باپ کے طور پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ Love SRK
شاہ رخ- شکریہ سمیر، میں تم سے وعدہ کرتا ہوں، اس واقعے سے وہ بالکل پوری طرح بدل جائے گا۔ آپ کو بھی اس پر فخر ہوگا.. ملک کو آپ جیسے ایماندار اور محنتی لوگوں کی ضرورت ہے۔
شاہ رخ- پلیز تھوڑا Easy رہے، مجھے میرے بیٹے کو گھر لانے میں میری مدد کریں، میں صرف تم سے دعا کر رہا ہوں۔
شاہ رخ - آپ نے میرا سارا رویہ دیکھا ہے، میں نے آپ کے خلاف کچھ نہیں بولا ہے اور نہ کچھ کیا ہے۔ میں ایک باپ کے طور پر آپ سےدرخواست کرتا ہوں۔
شاہ رخ - میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو میری طرف سے جو بھی مدد کی ضرورت ہوگی، میں کروں گا۔
سمیر- SRK میں تمہارے ساتھ ہوں، جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا۔
شاہ رخ - میری مدد کرنے کا تہہ دل سے شکریہ۔
سمیر- پیارے SRK، میں بہت اداس محسوس کر رہا ہوں، جو کچھ بھی ہو رہا ہے، کوئی بھی ہم سے خوش نہیں ہے۔ میں اور
میری ٹیم نے جان بوجھ کر آرین کو نہیں لیا، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نہیں۔
کوئی دوسرا شخص بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جس کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صبر رکھو ، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
شاہ رخ – انشاء اللہ، آپ ایک افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور میں ایک باپ کے طور پر کام کر رہا ہوں… کبھی کبھی بہت اچھا بھی اچھا نہیں ہوتا… صبر سب سے بڑا ہوتا ہے۔
آیوشمان کھرانہ کے والد کا انتقال، دو دن سے اسپتال میں تھے داخل، دل کی بیماری کا چل رہا تھالوگوں کے جوس میں چپکے سے خون ملا دیتی تھی لڑکی، چٹکارے لیکر پیتے تھے لوگ، کھلا راز تو۔۔۔ سمیر وانکھیڑے نے کنڈکٹس رولز کی خلاف ورزی کی، چیٹ کے بارے میں نہیں بتایا
شاہ رخ خان سمیر وانکھیڑے چیٹس پر این سی بی ذرائع نے کہا ہے کہ اس چیٹ کے بارے میں کسی کو علم نہیں تھا، سمیر وانکھیڑے نے کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ آرین خان اس وقت ملزم تھا تو سمیر وانکھیڑے ملزم کے والد سے کیسے اور کیوں بات کر رہے تھے؟ سمیر وانکھیڑے نے اس وقت اپنے کسی سینئر افسر کو شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کیوں نہیں بتائی؟ سمیر وانکھیڑے نے ویجیلنس ٹیم کے سامنے پوچھ گچھ کے دوران بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں نہیں بتایا۔ سمیر وانکھیڈے نے ویجلنس جانچ کے دوران اپنا موبائل فون بھی این سی بی ویجیلنس ٹیم کو نہیں دیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔