உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Munawar Anjali:انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی کا انکار،’لاک اپ‘شو میں نظر آئے تھے ایک دوسرے کے قریب

    انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی نے کردیا انکار۔

    انجلی اروڑہ کے ساتھ کام کرنے سے منور فاروقی نے کردیا انکار۔

    Munawar Faruqui Refuses To Work With Anjali Arora: اس بارے میں منور یا پھر انجلی کی طرف سے کوئی بھی آفیشل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔بہرحال، جب منور فاروقی اور انجلی اروڑہ لاک اپ میں تھے، تو شو سے اکثر دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Maharashtra | Uttar Pradesh | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      Munawar Faruqui Refuses To Work With Anjali Arora:مشہور اسٹینڈاپ کامیڈین منور فاروقی نے کنگنا رناوت کے ٹی وی ریالٹی شو لاک اپ کا خطاب اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد یہ کافی پاپولر ہوگئے ہیں۔ اس شو میں سوشل میڈیا سینسیشن انجلی اروڑہ بھی نظر آئی تھیں۔ دونوں شو میں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آتے تھے، جس کی وجہ سے ایسی خبریں بھی آنے لگی تھیں کہ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں۔ حالانکہ دونوں نے بعد میں یہ صاف کردیا تھا کہ وہ بس اچھے دوست ہیں۔ وہیں ایک بار پھر سے دونوں کے ساتھ نظر آنے کی خبر تھی، لیکن مانا جارہا ہے کہ منور نے انجلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

      منور نے ساتھ کام کرنے سے کیا انکار
      لاک اپ شو میں منور فاروقی اور انجلی اروڑہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا۔ اسی دوران ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کسی پروجیکٹ میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے والے تھے، حالانکہ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منور نے انجلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

      کیوں کیا انجلی کے ساتھ کام کرنے سے انکار؟
      اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی شخص ہے، جو منور کے لئے بے حد ہی خاص ہے اور اس کے کہنے پر منور نے ایسا کیا ہے۔ منور اپنے اس قریبی کے دل کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے، جس وجہ سے انہوں نے انجلی کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا۔ حالانکہ وہ خاص اور قریبی شخص کون ہے اس کو لے کر کوئی جانکاری نہیں ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      10سال بعد Geneliaواپسی کے لئے تیار، ان فلموں میں کررہی ہیں کام، بتایا کیسے سنبھال رہی گھر

      یہ بھی پڑھیں:
      Katrina Kaifنے جب سب کے سامنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کو کہہ دیاتھا’پی کے آیاہے کیا؟‘

      بتادیں کہ، اس بارے میں منور یا پھر انجلی کی طرف سے کوئی بھی آفیشل جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔بہرحال، جب منور فاروقی اور انجلی اروڑہ لاک اپ میں تھے، تو شو سے اکثر دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: