உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابقہ گرل فرینڈ سے معافی مانگنا چاہتے ہیںMunawar Faruqui، کہا-میں نے ریلیشن شپ میں دھوکہ دیا۔۔۔

    منور فاروقی نے سابقہ گرل فرینڈ کو دھوکہ دینے کی بات قبول کی۔

    منور فاروقی نے سابقہ گرل فرینڈ کو دھوکہ دینے کی بات قبول کی۔

    Munawar Faruqui On Relationship: کامیڈین نے بتایا کہ دھوکہ دینے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ، انہوں نے غلط کیا ہے۔ منور نے کہا، اس کے بعد مجھے لگا کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Munawar Faruqui On Relationship:اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کامیڈین میں سے ایک ہیں۔ وہ کنگنا رناوت کے ذریعے ہوسٹ کیے گئے شو لاک اپ کے فاتح بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ منور کبھی اپنی پرسنل لائف تو کبھی شوز کو لے کر لائم لائٹ میں رہتے ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے متعدد شوز کینسل ہوچکے ہیں۔ اس درمیان منطور نے اپنی لو لائف سے جڑا ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ، وہ سابقہ گرل فرینڈ کو دھوکہ دے چکے ہیں۔

      منور فاروقی نے رلیشن شپ میں دیا دھوکہ
      منور فاروقی نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کے بارے میں بات کی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟ اس پر منور نے انکشاف کیا کہ انہوں نے رشتے میں دھوکہ دیا۔ کامیڈین نے کہا کہ مجھے بہت سی چیزوں کا افسوس ہے۔ مجھے سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ میں نے اپنی ماں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارا۔ مجھے باہر کھیلنے کے بجائے ان کے ساتھ بیٹھنا چاہیے تھا۔ اس کے بعد منور نے کہا کہ میں نے رشتے میں دھوکہ دیا ہے۔ اس لیے مجھے اس کا بھی پچھتاوا ہے۔"

      سابقہ گرل فرینڈ سے معافی مانگنا چاہتے ہیں منور فاروقی
      کامیڈین نے بتایا کہ دھوکہ دینے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ، انہوں نے غلط کیا ہے۔ منور نے کہا، اس کے بعد مجھے لگا کہ میں نے کچھ غلط کیا ہے۔ اس احساس نے مجھے بدل دیا۔ ایکس گرل فرینڈ سے معافی مانگنے پر منور نے کہا، بالکل، میرا من کرتا ہے کہ، میں انہیں کال کرکے معافی مانگوں، لیکن مجھے لگتا ہے مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے کچھ بھی نہیں بدلنے والا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Amitabh Bachchanنے زخمی امجد خان کو دیا تھا اپنا خون، گہرا ہوگیا تھا دونوں کا دوستانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کوئی میرے ساتھ نہیں کرناچاہتاتھاکام‘سیٹ پرشراب پینے کی افواہ پرسیف علی خان نے توڑی خاموشی

      منور فاروقی کی گرل فرینڈ
      ابھی منور فاروقی سوشل میڈیا انفلوئنسر نازیلہ کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ لاک اپ میں ونر بننے کے بعد منور نے نازیلہ کو ڈیٹ کرنے کی بات قبول کی تھی۔ منور فاروقی کی بیوی بھی ہے، جن سے وہ طلاق لینے والے ہیں۔ ان سے انہیں ایک بیٹا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: