உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    منور فاروقی نے بگ باس16 کھلاڑیوں کو جم کر کیا روسٹ، ساجد-شالین اور سُمبل کی لگائی کلاس

    منور فاروقی نے بگ باس16 کھلاڑیوں کو جم کر کیا روسٹ، ساجد-شالین اور سُمبل کی لگائی کلاس

    منور فاروقی نے بگ باس16 کھلاڑیوں کو جم کر کیا روسٹ، ساجد-شالین اور سُمبل کی لگائی کلاس

    لاک اپ سیزن 1 کے ونر منور فاروقی اپنے اسٹینڈ اپ شوز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کامیڈین نے بگ باس شو کو روسٹ کیا ہو۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی ریالیٹی شو بگ باس سیزن 16 میں ان دنوں زبردست دھمال مچا ہوا ہے۔ شو کے پچھلے ایپی سوڈ کو لے کر اب کامیڈین منور فاروقی نے بھی اپنا ری ایکشن دیا ہے۔ فاروقی نے انسٹاگرام پر بگ باس 16 کھلاڑیوں کو روسٹ کیا ہے۔ کامیڈین کے طنز کسی بھی بگ باس شائقین کو ہنسنے پر مجبور کردیں گے۔

      فینس کررہے ہیں جم کر تعریف
      اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے انسٹاگرام پر بگ باس 16 کھلاڑیوں پر تیکھے حملے کیے ہیں۔ ایک ساتھ کئی سارے پوسٹ کر کے فاروقی نے شالین بھنوٹ، ساجد خان اور سُمبُل توقیر کی جم کر کلاس لگائی ہے۔ منور کے اس طنز بھرے میسیج کے لیے کمنٹ باکس میں فینس تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

      ساجد خان، شالین بھنوٹ سب کو لپیٹا
      منور نے سب سے پہلے ساجد خان کے خلاف MeeToo# الزام پر ایک مزاحیہ ریمارک کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’میں ہمیشہ ساجد خان کو صوفے پر بیٹھا دیکھتا ہوں! لیکن اس مرتبہ کیمرہ آن ہے۔۔۔‘ انہوں نے ایک اور سلائیڈ میں لکھا، ’کیا آپ ساجد خان کی حمایت کررہے ہیں؟ MeToo!!‘ ساجد ہی نہیں، منور نے شالین کو اپنے روسٹ کرنے سے نہیں بخشا، شالین BB کے گھر میں سب سے اچھا ہے۔ میرا مطلب شو میں سب سے اچھا ایکٹر ہے۔ شالین کے علاوہ منور نے سُمبل اور ان کے والد کے یے تیر چھوڑ دئیے اور لکھا، بگ باس سب سے: پلے یور اون گیم۔ بگ باس ٹو سُمبل: ارے ریلیکس! وِل گائیڈ یو۔۔۔‘

      سُمبُل کے والد کو بتایا وائلڈ کارڈ انٹری
      بگ باس: ’کنفیشن روم؟ ہوہو۔۔سُمبل کا پی سی او ہے وہ۔ ان کمنگ فری۔‘ اسکے علاوہ منور نے ایک اور مزیدار کمنٹ کیا، مجھے پتہ ہے سُمبل آپ میرے ٹوئٹ پڑھ رہے ہیں!! وہاٹ بگ باس نے تمہیں اور فون نہیں دیا؟ کتنا اَن فیئر ہے۔‘ یہاں تک کہ منور نے سُمبل کے والد کو شو کا وائلڈ کارڈ انٹری کھلاڑی تک بتادیا۔ کامیڈین نے لکھا، لوگ شو میں وائلڈ کارڈ کا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟ سُمبل کے پاپا پہلے سے ہی وائلڈ کارڈ کے طور پر کھیل رہے ہیں۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Munawar Faruqui (@munawar.faruqui)





      اتنا ہی نہیں، منور فاروقی نے باتوں باتوں میں ٹینا دتہ کو بھی گھسیٹ لیا اور کہا کہ، ٹینا کی ماں نے ان کا اکاونٹ ہیک کرلیا، دوستوں میرا اکاونٹ ہیک ہوا ہے۔ سارے ٹوئٹس ٹینا کی مام نے کیے ہیں۔‘

      یہ بھی پڑھیں:
      فلم میکر سنیل درشن کا انکشاف-ٹوئنکل نے اکشے کمار سے چھڑوائی تھی فلم’برسات‘

      یہ بھی پڑھیں:
      فیفا ورلڈ کپ سے پہلے نورا فتیحی کا نظر آیا دلکش انداز، یہاں دیکھئے تصویریں

      لاک اپ سیزن 1 کے ونر منور فاروقی اپنے اسٹینڈ اپ شوز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کامیڈین نے بگ باس شو کو روسٹ کیا ہو۔ وہ پہلے بھی ٹی وی شوز، بگ باس اور فلم اسٹارس کو روسٹ کرتے رہے ہیں۔ اس وجہ سے کئی مرتبہ منور تنازعات میں بھی گھر چکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: