உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہا ہے اچھا سلوک : عمران ہاشمی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے اچھے رویے کی وجہ سے وہ کافی خوش ہیں۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے اچھے رویے کی وجہ سے وہ کافی خوش ہیں۔ عمران نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب اور قوموں کے لوگوں کے رہنے کے باوجود کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوا اور سب اچھا کر رہے ہیں۔
      ساتھ ہی ساتھ عمران ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک مرتبہ پاش علاقے پالی ہل میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا ایک بنگلہ خریدنے گئے تھے، لیکن اسلام مذہب ہونے کی وجہ سے انہیں این او سی دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے یہ مسئلہ اٹھایا بھی تھا۔
      عمران نے کہا کہ میں فلیٹ کی صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ اس کا فرق پڑتا ہے یا نہیں، لیکن یہ سارے سرکاری اداروں کی بڑی کامیابی ہے کہ سب ایک مخصوص حد میں ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب بہت اچھا کر رہے ہیں۔ میں یہ کہوں گا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک ہو رہا ہے۔
      قابل ذکر ہے کہ عمران ہاشمی فی الحال 16 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم 'راج ریبوٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ کیرتی كھربندا اور گورو ارورہ ہیں۔
      First published: