’ناگن‘ فیم اداکارہ مہک چہل کی بگڑی طبیعت، اسپتال میں بھرتی، ہیلتھ کو لے کر آیا یہ بڑا اپ ڈیٹ

’ناگن‘ فیم اداکارہ مہک چہل کی بگڑی طبیعت، اسپتال میں بھرتی، ہیلتھ کو لے کر آیا یہ بڑا اپ ڈیٹ

’ناگن‘ فیم اداکارہ مہک چہل کی بگڑی طبیعت، اسپتال میں بھرتی، ہیلتھ کو لے کر آیا یہ بڑا اپ ڈیٹ

اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہے، جہاں وہ اپنی لائف کی ہر اپ ڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    ٹی وی کے مشہور سیریل ناگن6 میں نظر اانے والی اداکارہ مہک چہل کو لے کر ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مہک گزشتہ آٹھ دنوں سے ممبئی کے ایک اسپتال میں بھرتی ہے ۔اس بات کی جانکاری خود اداکارہ نے دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ہیلتھ اپ ڈیٹ بھی شیئر کی ہے۔ جس کے مطابق، فی الحال اداکارہ کی طبیعت میں پہلے بہتری آئی ہے لیکن ابھی انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ جہاں وہ ڈاکٹر کی نگرانی میں ہیں۔

    مہک چہل ہوئی اسپتال میں بھرتی
    ایک میگزین سے بات کرتے ہوئے مہک نے بتایا کہ، ’مجھے نمونیہ ہوگیا تھا اور میں گزشتہ 4-3 دنوں سے آئی سی یو میں آکسیجن وینٹی لیٹر پر تھی۔ دو جنوری کے دن مجھے اسپتال میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ تب سے میں یہی پر ہوں۔ کیونکہ ابھی بھی بہت مرتبہ میرا آکسیجن اوپر اور نیچے ہوجاتا ہے۔ میرے دونوں پھیپھڑے بری طرح سے متاثر ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ آرام کرنا چاہتی تھی اس لیے انہوں نے کسی کو اس کی اطلاع نہیں دی۔ حالانکہ پہلے میں نے سوچا تھا کہ یہ عام سردی ہے، لیکن پھر پتہ چلا کہ یہ نمونیہ ہے۔



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Mahekk Chahal (@maheckchahal)





    ان فلموں میں نظر آچکی ہیں مہک
    بتادیں کہ مہک چہل نہ صرف ٹی وی بلکہ بالی ووڈ میں بھی کافی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے کئی سوپر ہٹ فلموں جیسے چھوڑو نا یارا، یملا پگلا دیوانہ، اور ممبئی کٹنگ میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سلمان خان کے ریالیٹی شو بگ باس کے سیزن 5 میں بھی شامل ہوچکی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ان دنوں اداکارہ ٹی وی کے پاپولر شو ناگن 6 میں نظر آرہی ہیں۔ جس میں ان کے کام کی کافی تعریف ہورہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہے، جہاں وہ اپنی لائف کی ہر اپ ڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: