உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Naaginاداکارہ ادا خان اصل زندگی میں پیار میں کھاچکی ہیں دھوکہ،کہا-اب سنگل ہوں اور شادی کی۔۔۔

    Naagin ایکٹریس ادا خان نے شیئر کیے اپنی زندگی سے جڑے مزیدار قصے۔

    Naagin ایکٹریس ادا خان نے شیئر کیے اپنی زندگی سے جڑے مزیدار قصے۔

    ادا خان کا کہنا ہے کہ’ اگر آپ بچت کے بارے میں پوچھیں تو میرے پاس بچت کے نام پر کچھ نہیں ہے، کیونکہ میں سفر پر سب کچھ خرچ کرتی ہوں۔ لاک ڈاؤن میں ہم نے یہ بھی دیکھا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: ٹیلی ویژن اداکارہ ادا خان نے 'بہنے'، 'امرت منتھن'، 'یہ ہے عاشقی' جیسے کئی دیگر ٹی وی سیریلز میں اہم کردار ادا کیے ہیں، لیکن ادا کو سب سے زیادہ مقبولیت کلرز کے شو 'ناگن' میں شیشا کے منفی کردار میں ملی۔ اداہ خان کو ناگن (Popular Best actress in Negative Role ) کے کردار کے لیے گولڈ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ادا خان نے ایک انٹرویو میں رئیل لائف میں ایوارڈز، کامیابی اور محبت ان کے لئے کتنا معنی رکھتی ہے اس پر مزیدار قصے شیئر کیے ہیں۔

      کام سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ادا کہتی ہیں کہ 'میں فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں لیکن میں نے ابھی تک فلم کے لیے کوئی آڈیشن نہیں دیا ہے، کیونکہ میں زندگی کے بہاؤ کے ساتھ چلتی ہوں اور کسی چیز کے پیچھے نہیں بھاگتی، میرے لیے ٹیلی ویژن بہت معنی رکھتا ہے، کیونکہ مجھے جو مقبولیت اور اسٹارڈم ملا ہے وہ چھوٹی اسکرین کی وجہ سے ہی ملا ہے۔ خاص طور پر ناگن میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا کیونکہ اس کے بعد ہی مجھے ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع ملا اور جب ایوارڈز کی بات آتی ہے تو میرے کام کو کسی بھی پلیٹ فارم پر سراہا جاتا ہے تو مجھے واقعی بہت خوشی ہوتی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Adaa (@adaakhann)





      فیس سے جڑے سوال پر ادا ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ، 'یہ سب افواہ ہے کہ میں نے فیس بڑھا دی ہے اور مجھے بہت زیادہ پیسے ملتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ کمانے کے بجائے میں زیادہ خرچ کرتی ہوں، میں زیادہ تر پیسہ ٹریولنگ میں خرچ کرتی ہوں کیونکہ مجھے گھومنے پھرنے کا بہت شوق ہے۔ ایک کہاوت یہ بھی ہے کہ انسان جتنا زیادہ دنیا کا سفر کرتا ہے اتنا ہی سیکھتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Adaa (@adaakhann)





      یہ بھی پڑھیں:
      سارہ علی خان نے بلیک تھائی سلٹ ڈریس میں برپا کیا قہر، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش

      یہ بھی پڑھیں:
      Ormax Stars:سمانتھا باہوبلی فیم تمنا، انوشکا شیٹی اور کاجل اگروال کو پچھاڑ کر بنیں نمبر1

      ادا خان کا کہنا ہے کہ’ اگر آپ بچت کے بارے میں پوچھیں تو میرے پاس بچت کے نام پر کچھ نہیں ہے، کیونکہ میں سفر پر سب کچھ خرچ کرتی ہوں۔ لاک ڈاؤن میں ہم نے یہ بھی دیکھا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں، کبھی بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، تو اس سے بہتر ہے کہ زندگی کو اچھے سے جی لو ناں۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: