ممبئی : اوڑی دہشت گردانہ حملہ کے بعد سے پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں پابندی عائد کرنے پربحث جاری ہے ۔ بالی ووڈ میں کچھ لوگوں کا جہاں یہ کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی صحیح نہیں ہے ، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی جو اسے صحیح مانتے ہیں ۔ جب نانا پاٹیکر سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ پاکستانی فنکار اور باقی سب بعد میں ، پہلے میرا ملک ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے علاوہ میں کسی کو نہیں جانتا اور نہ جاننا چاہوں گا ۔ حقیقی ہیرو ہمارے جوان ہیں ۔ فنکار ملک کے سامنے کھٹمل کی طرح ہیں ، ہماری کوئی قیمت نہیں ہے ۔ نانا پاٹیکر نے سلمان کا نام لئے بغیر ان کے اس بیان کا بھی جواب دیا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فنکار کوئی دہشت گرد تو نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو بولتے ہیں اس پر توجہ مت دو ، اتنی اہمیت نہ دینا کسی کو اور جو پٹر-پٹر بولتے ہیں ، ان کی اتنی اوقات نہیں ہے اور نہ ہی اتنی اہمیت ہے ۔ جوانوں سے بڑا ہیرو کوئی نہیں ہو سکتا ۔ ہم اداکار تو بہت معمولی لوگ ہیں ۔ ہمارے اصل ہیرو ہمارے جوان ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔