Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

    مخالفت کو دبا رہی حکومت، کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا: نصیر الدین شاہ

    ایمنسٹی اینڈیا نے غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف حکومت کی مبینہ ’کاروائی‘ کی مخلافت میں جمعہ کے روز ایک ویڈیو جاری کیا

    • Share this:
    مخالفت کو دبا رہی حکومت، کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا:  نصیر الدین شاہ
    اداکارو ہدایت کارنصیرالدین شاہ۔(تصویر:فائل)۔

    ایمنسٹی اینڈیا نے غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف حکومت کی مبینہ ’کاروائی‘ کی مخالفت  میں جمعہ کے روز ایک ویڈیو جاری کیا۔ اس میں اداکار نصیر الدین شاہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جا رہی ہے اور اس ’ناانصافی‘ کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ایمنسٹی کے اس 2.13 منٹ کے ویڈیو میں شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے انسانی حقوق کی مانگ کی انہیں جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔

    انہوں نے ویڈیو میں کہا، ’’ فنکاروں، اداکاروں، محققین، شاعروں اور تمام لوگوں کو دبایا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو بھی خاموش کرایا جا رہا ہے۔ مذہب کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔ بےقصوروں کا قتل کیا جارہا ہے۔ ملک خوفناک نفرت اور ظلم سے بھرا ہوا ہے‘‘۔


    اداکار نے کہا کہ جو اس ’ناانصافی‘ کے خلاف کھڑا ہوتا ہے انہیں خاموش کرانے کے لئے ان کے دفتروں میں چھاپے مارے جاتے ہیں۔ لائسنس رد کئے جاتے ہیں اور بینک کھاتے فریز کئے جاتے ہیں تاکہ وہ سچ نہ بول سکیں۔ انہوں اردو میں ایک ویڈیو میں کہا، ’’ ہمارا ملک کہاں جا رہا ہے؟ کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہا مخالفت کی کوئی جگہ نہیں، جہاں صرف امیر اور طاقتور لوگوں کوسنا جاتا ہے اور جہاں غریبوں اور کمزور لوگوں کو دبایا جاتا ہے؟ جہاں کبھی قانون تھا لیکن اب بس اندھیرا ہے‘‘۔

    First published: Jan 04, 2019 10:50 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading