ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شری دیوی فلم ’موم ‘ کی بہترین اداکارہ ایوارڈسےسرفراز

بالی ووڈ کی ہردلعزیزاداکارہ شری دیوی کو جن کا گذشتہ 24فروری کودبئی کے ایک ہوٹل میں انتقال ہوگے تھا 65ویں نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب میں فلم موم کے لئے بہترین ادارہ کاایوارڈدیاگیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2018 09:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شری دیوی فلم ’موم ‘ کی بہترین اداکارہ ایوارڈسےسرفراز
فائل فوٹو

نئی دہلی: بالی ووڈ کی ہردلعزیزاداکارہ شری دیوی کو جن کا گذشتہ 24فروری کودبئی کے ایک ہوٹل میں انتقال ہوگے تھا 65ویں نیشنل فلم ایوارڈ کی تقریب میں فلم موم کے لئے بہترین ادارہ کاایوارڈدیاگیا۔ شری دیوی نے اپنے تین دہائیوں کے لمبےفلم کیریر میں تقریباً 200فلموں میں کام کیا۔انہوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تیلگو،تمل اورملیالم فلموں میں بھی کام کیاہے۔

شری دیوی 2012میں ریلیزہوئی فلم ’انگلش ونگلش‘ سے واپسی کی۔اس فلم میں انہوں نےاپنی اداکاری سےناظرین کادل موہ لیا۔سال2013میں شری دیوی پدم شری ایوارڈسے نوازی گئی تھیں۔2017میں انہوں نےفلم ’موم ‘سے ایک بارپھرواپسی کی۔جس میں انہوں نےاپنی شانداراداکاری سے ناظرین کادل جیت لیا۔

First published: Apr 13, 2018 09:49 PM IST