نیشنل ایوارڈ یافتہ پیناکی چودھری کا طویل بیماری کے بعد انتقال،82 سال کی عمر میں لی آخری سانس
نیشنل ایوارڈ یافتہ پیناکی چودھری کا طویل بیماری کے بعد انتقال،82 سال کی عمر میں لی آخری سانس
ذرائع کے مطابق وہ کینسر سے متاثر تھے۔ ایک مہینے قبل انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، لیکن تین دن پہلے ہی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں زندگی کے آخری دنوں میں گھر لے جانے کی تجویز دی تھی۔
بنگالی فلموں کے ڈائریکٹر اور نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر پیناکی چودھری کا طویل بیماری کے بعد پیر کو ان کے کولکاتہ میں واقعہ گھر پر دیہانت ہوگیا۔ وہ 82 سال کے تھے۔ لواحقین میں بیوی اور ایک بیٹا ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ کینسر سے متاثر تھے۔ ایک مہینے قبل انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، لیکن تین دن پہلے ہی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں زندگی کے آخری دنوں میں گھر لے جانے کی تجویز دی تھی۔ چودھری کو آرٹ اور موسیقی میں کافی دلچسپی تھی۔ انہوں نے سال 1983 میں فلموں کی دنیا میں اپنی شروعات کی۔ ان کی پہلی فلم چھنا اچینا تھی۔ اس فلم میں سومیتر چٹرجی، امول پالیکتر، تنوجا، چھایا دیوی نے کام کیا تھا۔ انہیں سال 1996 میں سنگتھ (سنگھرش) کے لیے اور 2007 میں بالی گنج کورٹ کے لیے دو بار نیشنل ایوارڈ ملے ہیں۔ کاکا بابو ہارے گیلین ہیں؟، ایک ترکو چاند، اور آروہن جیسی فلموں سے انہیں خاص پہچان ملی۔
بالی گنج کورٹ میں کاسٹ کیے گئے ایکٹر باسور چٹرجی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لندن میں شوٹنگ کے اپنے تجربے کو یاد کیا۔ ایکٹر نے لکھا، انہوں نے سبھی حقیقی مقامات پر شوٹنگ کی۔ بگ بین، وکٹوریہ ٹرمیننس، ٹیمس، لندن آئی، بکنگھم پیلیس۔ ریسٹ اِن پیس سر۔۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔