உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس ویب سیریز میں 'بھگوان' کا کردار ادا کریں گے نواز الدین صدیقی

    اس جمعہ یعنی 6 جولائی سے نیٹ فلکس پر سیکریڈ گیمس نام سے ایک ویب سیریز شروع ہو رہی ہے۔

    اس جمعہ یعنی 6 جولائی سے نیٹ فلکس پر سیکریڈ گیمس نام سے ایک ویب سیریز شروع ہو رہی ہے۔

    اس جمعہ یعنی 6 جولائی سے نیٹ فلکس پر سیکریڈ گیمس نام سے ایک ویب سیریز شروع ہو رہی ہے۔

    • Share this:
      اس جمعہ یعنی 6 جولائی سے نیٹ فلکس پر سیکریڈ گیمس نام سے ایک ویب سیریز شروع ہو رہی ہے۔ یہ ویب سیریز ورام چندر کے انگریزی ناول پر مبنی ہے۔ سیریز کانام بھی ناول کے نام پر رکھا گیا ہے۔اس میں آپ کو سیف علی خان ،نواز الدین صدیقی اور رادھکا آپٹے جیسے منجھے ہوئے فنکار اہم رول میں نظر آئیں گے۔

      اس کہانی میں کرائم کے ساتھ ساتھ لو اسٹوری اور چھوٹے شہر سے کام کیلئے بڑے شہروں میں آنے والے لوگوں کی زندگی اور اسٹرگل کی کہانی دکھائی جائے گی۔فلم کے ڈائریکشن کی ذمہ داری ایکشن اور تھریلر میں ماہر انوراگ کشیپ اور وکرم آدتیہ موٹوانی نے نبھائی ہے۔

      ویب سیریز کے ٹریلر کے حساب سے اندازہ لگائیں تو یہ بیحد امپریسو لگ رہا ہے ۔نوازا لدین صدیقی ہمیشہ کی طرح اپنے کردار میں ایسے گھے ہیں کہ بس کہنے ہی کیا ۔ویسے بھی انہیں اس طرح کے کرداروں کی عادت رہی ہے۔ناظرین بھی انہیں ایسے کرداروں میں خوب پسند کرتے ہیں۔سیف علی خان فلم میں ایک ایماندار پولیس انسپیکٹر کےکردار میں ہیں۔رادھیکا آپٹے نے اپنا کام  بخوبی کیا ہے۔خاص طور پر لسٹ اسٹوریز کے بعد اپنے ویب والے مداحوں کیلئے رادھیکا کی جانب سے یہ ایک بہترین تحفہ ہوگا۔
      First published: