’ہڈی‘ کے رول میں جان پھونکنے کے لیے نوازالدین صدیقی نے کی تھی زبردست تیاری، کہا-’ٹرانسجینڈر کے ساتھ ماحول میں رہا‘
’ہڈی‘ کے رول میں جان پھونکنے کے لیے نوازالدین صدیقی نے کی تھی زبردست تیاری، کہا-’ٹرانسجینڈر کے ساتھ ماحول میں رہا‘
نوازالدین نے انکشاف کیا کہ چیلنج ان میں سے کیریکیچر بنانے کا نہیں بلکہ انہیں بھروسہ مند بنانے کا تھا۔ وہ بتاتے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میرا کردار ایک کیریکیچر کی طرح نظر آئے۔
بالی ووڈ کے ورسٹائل ایکٹرس کی فہرست میں شامل نواز الدین صدیقی ایک مرتبہ پھر سلور اسکرین پر کچھ الگ کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ہڈی‘ سے نوازالدین صدیقی کا لُک شیئر کیا تھا۔ ہڈی میں نوازالدین ایک ٹرانسجینڈر کا رول نبھاتے نظر آئیں گے۔ ایکٹر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اپنے کردار کی تیاری کے لیے انہوں نے ٹرانس لوگوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان میں سے 20-25 لوگوں کے ساتھ کام بھی کیا۔ نوازالدین نے کہا کہ ہڈی کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ٹرانسجینڈروں کی زندگی کو قریب سے جانا ہے۔
اگلے سال ریلیز ہوگی ’ہڈی‘ ’ہڈی‘ اکشت اجئے شرما کے ڈائریکشن میں بنی ہے۔ اکشے اور آدمیہ بھلا اس کے کو اسٹار ہیں۔ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے جب ہڈی کی پہلی تصویر سامنے آئی تھی تو کئی لوگوں نے سوچا تھا کہ نوازالدین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی طرح نظر آرہے ہیں۔ وہیں نوازالدین کے فلم کے نئے لُک کو دیکھ کر اب لوگوں نے کہا کہ ان میں کاجول، پرینکا چوپڑا اور روینہ ٹنڈن کی جھلک نظر آرہی ہے۔
نیوز18 کو دئیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے ہڈی کے لیے کی گئی ان کی تیاری پر بھی باتکی۔ نوازالدین نے کہا، میں ہڈی میں بہت سارے ٹرانس لوگوں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ میں ان میں سے 25-20 کے ساتھ ماحول م یں تھا۔ دنیا کو دیکھنے کا ان کا نظریہ بالکل الگ ہے۔ یہ واقعی دلچسپ تھا۔ میں نے ان کے سفر کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔
کردار کو محسوس کرنا چاہتا ہوں نوازالدین نے انکشاف کیا کہ چیلنج ان میں سے کیریکیچر بنانے کا نہیں بلکہ انہیں بھروسہ مند بنانے کا تھا۔ وہ بتاتے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ میرا کردار ایک کیریکیچر کی طرح نظر آئے۔ میں صرف کردار ادا کرنے کے بجائے کردار کو اپنی ہڈیوں میں محسوس کرنا چاہتا ہوں اور اس لیے میں نے ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔ میں یہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں کہ آخرکار یہ کیسے شیپ لیتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔