உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Nawazuddin Siddiqui Wife:مصیبت میں پھنسی نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ،31لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا لگا الزام!

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی پھنسی مصیبت میں۔ لگا یہ الزام۔

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی پھنسی مصیبت میں۔ لگا یہ الزام۔

    Nawazuddin Siddiqui Wife: میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) پر 31 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر مالی فراڈ کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں عالیہ صدیقی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

    • Share this:
      Nawazuddin Siddiqui Wife: بالی ووڈ کے مشہور اداکار نوازالدین صدیقی(Nawazuddin Siddiqui) کی اہلیہ عالیہ صدیقی مشکل میں پھنستی نظر آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) پر 31 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر مالی فراڈ کا الزام لگا ہے۔ اس معاملے میں عالیہ صدیقی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

      کیا ہے پورا معاملہ
      دراصل ذرائع کے مطابق ہندی سینما کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی پر اس فراڈ کے الزام کی تصدیق ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کے پروڈکشن ہاؤس ہولی کاؤ میں بطور کریٹیو اور کو-پروڈیوسر کام کرنے والی منجو گڑھوال نے نواز الدین کی اہلیہ پر الزام لگایا ہے۔ منجو کے مطابق، انہوں نے عالیہ صدیقی کے اس منصوبے میں بطور پروڈیوسر بہت پیسہ لگایا تھا۔ عالیہ نے جو ذمہ داری مجھے سونپی تھی، میں نے اس پروجیکٹ کے لیے لوگوں کو کاسٹ کیا اور انہیں چیک بھی دیے۔ لیکن آہستہ آہستہ وہ چیک باؤنس ہونے لگا۔ اس دوران عالیہ نے اسے رقم واپس کرنے کا یقین دلایا اور بعد میں وہ اپنی بات سے پلٹ گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      یہ ہریانوی ڈانسر دے رہی ہیں Sapna Choudharyکو کڑی ٹکر،اپنے ٹھمکوں سے کردیتی ہے سب کو مدہوش

      یہ بھی پڑھیں:
      ’رسوڑے میں کون تھا‘فیمKokila Benاس فرنگی بہو کو سکھارہی ہیں ایسی ایسی باتیں، ویڈیوہواوائرل

      عالیہ پر باقی 31 لاکھ روپے!
      منجو گڑھوال نے مزید بتایا کہ میرے بار بار کہنے پر عالیہ صدیقی نے مجھے پیسے دینے سے انکار کر دیا۔ لیکن میرے پاس ہولی کاؤ وینچر کی ہارڈ ڈسک تھی۔ جس میں پروڈکشن کا تمام ڈیٹا موجود تھا۔ ایسے میں عالیہ نے بعد میں مجھے 22 لاکھ روپے دے کر وہ ہارڈ ڈسک لے لی۔ تاہم اس کے بعد بھی 31 لاکھ روپے باقی تھے۔ جس کے لیے میں ان سے مسلسل پیسے مانگ رہی ہوں اور وہ واجبات ادا کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ایسے میں میں نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: