ممبئی: لاک ڈاون (Lockdown) کے دوران جب لوگ کورونا کی خبروں کے درمیان بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی ذاتی زندگی اچانک سرخیوں میں آگئی ہے۔ اہلیہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے طلاق کا نوٹس (Divorce Notice) بھیج کر لوگوں کو حیران کردیا تھا۔ کئی دنوں کے بعد نوازالدین صدیقی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ عالیہ صدیقی کو ان کے نوٹس کے بدلے قانونی نوٹس بھیج چکے ہیں۔ اب شوہر سے ملے نوٹس پر انہوں نے سوشل میڈیا (Social Media) پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے مئی میں نوازالدین صدیقی کو طلاق کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔ اس نوٹس میں عالیہ صدیقی نے نوازالدین صدیقی سے طلاق کے ساتھ ساتھ گزارا بھتہ بھی مانگا تھا۔ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی اہلیہ عالیہ صدیقی (Aaliya Siddiqui) نے ٹوئٹ کرکے شوہر سے ملے نوٹس کے بعد ایک ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا- ’اچھا ہے کہ تم نے آخرکار کچھ بولا نواز، میرے جواب کا انتظار کرنا۔ اب میں تمہارے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے میں نہیں ہچکچاوں گی۔
نوازالدین صدیقی کو نوٹس بھیجنے کے بعد عالیہ صدیقی نے اپنے شادی سے پہلے والے نام انجنا آنند کشور پانڈے کا استعمال دوبارہ شروع کردیا۔ نوازالدین نے اپنی اہلیہ کو جو قانونی نوٹس بھیجا ہے ان پر ’دھوکہ دہی میں شامل ہونے’، ’جان بوجھ کر اور منصوبہ بند طریقے سے توہین کرنے’ اور ’کردار کو بدنام’ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکار نواز الدین نے 19 مئی کو 15 دن کے اندر عالیہ کے نوٹس کا جواب دیا تھا۔ نوازالدین صدیقی نے اپنے نوٹس میں اہلیہ سے ان کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے اور جو حال میں انہوں نے جو کہا ہے، اس کے لئے تحریری وضاحت طلب کی ہے۔
واضح رہے کہ عالیہ صدیقی نے حال ہی کے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی اسکول کی فیس دینے کی اہل نہیں ہیں، کیونکہ نوازالدین صدیقی نے مبینہ طور پر انہیں ماہانہ بھتہ دینا بند کردیا ہے۔ اداکار نوازالدین صدیقی کے وکیل نے عالیہ صدیقی کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔ نوازالدین صدیقی کے وکیل عدنان شیخ نے ایک ویب سائٹ سے بات چیت میں کہا کہ میرے کلائنٹ کے ذریعہ ای ایم آئی ابھی بھی دی جارہی ہے۔ بچوں سے متعلق دیگر اخراجات بھی دیئے جا رہے ہیں۔ طلاق کے نوٹس کا بھی جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کے ذریعہ نوازالدین صدیقی کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔