دبئی جائیں گے نوازالدین صدیقی، بیوی عالیہ کے ساتھ اہم مسائل پر کریں گے بات

دبئی جائیں گے نوازالدین صدیقی، بیوی عالیہ کے ساتھ اہم مسائل پر کریں گے بات۔ (فائل فوٹو)

دبئی جائیں گے نوازالدین صدیقی، بیوی عالیہ کے ساتھ اہم مسائل پر کریں گے بات۔ (فائل فوٹو)

رپورٹ کے مطابق، نوازالدین صدیقی دو دن کے لیے دبئی جائیں گے جہاں عالیہ اور ان کے دونوں بچے پہلے سے ہی موجود ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    نواز الدین صدیقی گزشتہ طویل عرصے سے اپنی نجی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ ان کی بیوی عالیہ نے ایکٹر پر کئی سنگین الزام لگائے ہیں اور طلاق کی بھی مانگ کی تھی، جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں بچوں کی پرورش اور پڑھائی کی ذمہ داری ایکٹر کو سونپی اور دونوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا۔ اب خبر اارہی ہے کہ نوازالدین صدیقی دبئی کے لیے روانہ ہورہے ہیں جہاں ان کی بیوی اور دونوں بچے پہلے سے موجود ہیں۔

    بیوی اور بچوں کے پاس دبئی جائیں گے نوازالدین صدیقی

    رپورٹ کے مطابق، نوازالدین صدیقی دو دن کے لیے دبئی جائیں گے جہاں عالیہ اور ان کے دونوں بچے پہلے سے ہی موجود ہیں۔ عالیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نوازالدین ان لوگوں سے ملنے کے لیے آرہے ہیں لیکن اس بار ملاقات کا مقصد کچھ اور ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، عالیہ نے کہا ہے کہ، ’میں چاہتی ہوں کہ وہ دبئی کا گھر اپنے نام پر کرلیں۔ کیونکہ یہاں اگر ہمارے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے تو وہ ہمیں زیادہ سیکوریٹی دے پائیں گے۔ اگر وہ اس کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔‘

    یہ بھی پڑھیں:

    اداکارہ سوناکشی سنہا نے پہنی اتنی مہنگی ڈریس، قیمت جان کر رہ جائیں گے حیران!

    عالیہ کے ساتھ کئی مدعوں پر ہوگی بات

    اس کے ساتھ ہی عالیہ نے کہا، 'انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے لیکن نواز نے ابھی تک اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ میری بیٹی دبئی میں رہنا پسند کرتی ہے، لیکن مجھے ہندوستان میں رہنا پسند ہے۔ خیر یہ میرے کام پر منحصر ہے کہ میں دبئی میں رہتی ہوں یا ہندوستان میں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    شعیب ابراہیم کی بہن صبا کو اسقاط حمل کا سامنا، کیا جذباتی ویڈیو شیئر، کہا ’یہ تو اللہ کی.....‘

    عالیہ نے یہ بھی بتایا کہ 'عدالتی حکم کے بعد نوازالدین انہیں اخراجات کے لیے پیسے دے رہے ہیں۔ ان کے دورے پر ہم باقی معاملات طے کر لیں گے، اس کی پوری توقع ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور اہم امور ہیں جن پر ہم اس ملاقات میں بات کریں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: