ہندی سینما کے سوپر اسٹار نوازالدین صدیقی کسی پہچان کے محتاج نہیں ہیں۔ اپنی زبردست ایکٹنگ کے دم پر نوازالدین صدیقی نے انڈسٹری میں خود کی خاص پہچان بنائی ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے نوازالدین صدیقی کا نام ان کی بیوی عالیہ صدیقی کے ساتھ جاری تنازعات کو لے کر سرخیاں بٹور رہا ہے۔ حال ہی میں عالیہ کے وکیل نے نواز اور ان کی فیملی پر کئی سنگین الزام لگائے ہیں۔ اس درمیان اب نوازالدین صدیقی کے وکیل نے عالیہ صدیقی کو لے کر چونکانے والے انکشاف کیے ہیں۔
نوازالدین صدیقی کے وکیل نے عالیہ کو لے کر کیا بڑا انکشاف نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کے درمیان جاری تنازعات کو مد نظر رکھتے ہوئے نواز کے سابق وکیل ندیم ظفر زیدی نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیدی نے اس دوران بتایا ہے کہ نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ صدیقی موجودہ وقت میں بھی اپنے پہلے شوہر ونئے بھارگو کے ساتھ تعلقات رکھتی ہیں۔ انہوں نے ونئے کو بغیر طلاق دئیے نواز کے ساتھ شادی رچائی ہے۔ اس دوران عالیہ نے زینب نام رکھ کر نواز کے ساتھ شادی کی تھی۔
اس کے علاوہ سال 2011 میں نوازالدین صدیقی اور ان کی بیوی عالیہ صدیقی کا طلاق ہوگیا تھا۔ دوسری جانب، نواز کے وکیل زیدی نے عالیہ صدیقی کے کئی اور الگ نام ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ جس میں انجلی، گائتری، کامکشا، زینب اور انجنا پانڈے جیسے نام بتائے ہیں۔ زیدی نے یہ بتایا ہے کہ عالیہ کا اصلی نام انجنا پانڈے ہے۔
حال ہی میں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل نے بتایا تھا کہ نوازالدین صدیقی کی والدہ مہروالنسا صدیقی عالیہ کو کھانا نہیں دے رہی ہیں اور نواز الدین صدیقی ان کا فون نہیں اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح عالیہ کے وکیل نے اداکار اور ان کے اہل خانہ پر عالیہ کو ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔