உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی ڈرگس معاملہ: آرین خان کے واٹس اپ سے ڈیلیٹ چیٹ اور بینک ڈیٹیل کھنگال رہی ہے این سی بی

    ممبئی ڈرگس معاملہ: آرین خان کے واٹس اپ سے ڈیلیٹ چیٹ اور بینک ڈیٹیل کھنگال رہی ہے این سی بی

    ممبئی ڈرگس معاملہ: آرین خان کے واٹس اپ سے ڈیلیٹ چیٹ اور بینک ڈیٹیل کھنگال رہی ہے این سی بی

    Aryan Khan Drugs Case: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) سے جڑے ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ایجنسی 26 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ کے سامنے سماعت کے لئے مقررہ آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرے گی۔

    • Share this:
      ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کروز شپ سے ڈرگس ضبط ہونے کے معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) سمیت سبھی گرفتار ملزمین کے مالی لین دین کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے لئے ملزمین کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ہٹائے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکال رہا ہے۔ ایک افسر نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

      نارکوٹکس کنٹرول بیورو سے جڑے افسر نے یہ بھی کہا کہ ایجنسی 26 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ کے سامنے سماعت کے لئے مقررہ آرین خان کی ضمانت عرضی کی مخالفت کرے گی۔ این سی بی 2 اکتوبر کو مممبئی ساحل پر ایک کروز شپ چھاپہ مارنے اور مبینہ طور پر ڈرگس ضبط کرنے کے بعد سے اب تک 20 لوگوں کو گرفتار کرچکی ہے۔

      ملزمین کی آمدنی کے ذرائع کی بھی جانچ کر رہی ہے این سی بی

      این سی بی افسر نے کہا کہ جانچ ٹیم پہلے ہی ایسے کچھ ملزمین کے لین دین کے ریکارڈ جمع کرچکا ہے، جن سے ’پروفیشنل‘ استعمال میں لائے جانے والے یا بڑی مقدار میں نشیلی اشیا ضبط ہوئے تھے۔ ایجنسی ملزمین کی آمدنی کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ افسر نے کہا کہ جانچ ٹیم ملزمین کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات سے ہٹائے گئے پیغامات اور واٹس اپ چیٹ کو نکال رہا ہے اور جانچ کر رہا ہے کہ کیا انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سنواد (بات چیت) کرنے کے لئے کسی دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے۔

      ملزمین کے پاس سے ایم ڈی ایم اے برآمد

      این سی بی نے چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر کچھ ملزمین کے پاس سے ایم ڈی ایم برآمد کیا تھا۔ افسر نے کہا کہ یہ نشیلی اشیا زیادہ تر یوروپ اور امریکہ سے منگوایا جاتا ہے اور ایجنسی اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ ملزمین نے اسے کہاں سے حاصل کیا۔ این سی بی افسر نے کہا کہ اداکارہ اننیا پانڈے سے این سی بی نے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے اور وہ جانچ میں تعاون کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ایجنسی نے شہر میں 6 مقامات پر تلاشی لی اور کچھ مشتبہ افراد کے پاس سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانک آلات ضبط کئے۔ اس سے قبل صبح شاہ رخ خان کی مینیجر پوجا ددلانی کو جنوبی ممبئی کے بلارڈ ایسٹیٹ میں این سی بی دفتر پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔ این سی بی کی ایک ٹیم جمعرات کو باندرہ واقع شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: