سشانت کیس : این سی بی نے 9 مہینے بعد فائل کی 30 ہزار صفحات کی چارج شیٹ ، ریا سمیت 33 ملزم
Sushant Singh Rajput Suicide Case : نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 30 ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ سبھی ملزمین کے پاس سے برآمد ڈرگس ، الیکٹرانک آلات ، فورینسک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر تیار کی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 05, 2021 04:28 PM IST

سشانت کیس : این سی بی نے 9 مہینے بعد فائل کی 30 ہزار صفحات کی چارج شیٹ ، ریا سمیت 33 ملزم ۔ (PTI)
بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے جس طرح سے چھاپہ ماری کی ، اس کے بعد اب اس معاملہ سے وابستہ چارج شیٹ ممبئی کی این ڈی پی ایس کورٹ میں داخل کردی گئی ہے ۔ 30 ہزار صفحات کی اس چارج شیٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک چکرورتی کو اہم ملزم بنایا گیا ہے ۔ یہی نہیں چارج شیٹ میں دیپیکا پڈوکون ، سارا علی خان اور شردھا کپور کے بیان کو بھی جوڑا گیا ہے ۔ چارج شیٹ میں کل 33 لوگوں کے نام ہیں ۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 30 صفحات کی چارج شیٹ سبھی ملزمین کے پاس سے برآمد ڈرگس ، الیکٹرانک آلات ، فورینسک رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر تیار کی ہے ۔ این سی بی نے دو ہزار سے زیادہ صفحات کی ہارڈ کاپی چارچ شیٹ داخل کی ہے جبکہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں کئی ہزار صفحات ہیں ، جو ایک سی ڈی میں عدالت میں دائر کی گئی ہے ۔
کیس میں اب تک 33 لوگوں کی ہوئی گرفتاری
بتادیں کہ پورے معاملہ میں 38 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ، جس میں سے پانچ ملزمین فرار بتائے جارہے ہیں ۔ این سی بی نے ڈرگس کے اس کیس میں 33 لوگوں کو اب تک گرفتار کیا ہے ۔