ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

این سی بی نے بالی ووڈ کے کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر پرکی چھاپہ ماری، 4 ڈرگ پیڈلرگرفتار

Drugs Case: نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ذرائع کے مطابق کچھ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر سے تھوڑی مقدار میں ڈرگس بھی برآمد کی گئی ہے۔ کل رات سے چل رہی چھاپہ ماری ابھی بھی جاری ہے۔

  • Share this:
این سی بی نے بالی ووڈ کے کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر پرکی چھاپہ ماری، 4 ڈرگ پیڈلرگرفتار
بالی ووڈ کے کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ، 4 ڈرگ پیڈلرگرفتار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی جانچ میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد سے بالی ووڈ میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی چھاپہ ماری جاری ہے۔ خبر ہے کہ فلم اسٹارس کے بعد اب این سی بی کی ٹیم نے بالی ووڈ کے کئی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ حالانکہ این سی بی کی ٹیم نے کسی بھی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کا نام بتانے سے انکار کر دیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں ہفتہ کی دیر رات کئی بالی ووڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ این سی بی کے ذرائع کے مطابق، کچھ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے گھر سے تھوڑی مقدار میں ڈرگس برآمد بھی کی گئی ہے۔ کل رات سے چل رہی چھاپہ ماری ابھی بھی جاری ہے۔ خبر ہے کہ اس معاملے مین این سی بی کی ٹیم نے جن ڈرگس پیڈلر کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے کئی نے بالی ووڈ میں ڈرگس سپلائی کرنے کی بات کا اعتراف کیا ہے۔ ان ڈرگس پیڈلر کے بیان کی بنیاد پر ہی این سی بی کی کارروائی جاری ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے اسماعیل شیخ نام کے ڈرگس پیڈلر کے ساتھ چار دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ این سی بی کو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں ڈرگس برآمد ہوئی ہے۔




خبر ہے کہ اس معاملے میں این سی بی کی ٹیم نے جن ڈرگس پیڈلر کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے کئی نے بالی ووڈ میں ڈرگس سپلائی کرنے کی بات کا اعتراف کیا ہے۔ ان ڈرگس پیڈلر کے بیان کی بنیاد پر ہی این سی بی کی کارروائی جاری ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ جس بھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے گھر سے ڈرگس برآمد ہوئی ہے، انہیں این سی بی کی ٹیم پوچھ گچھ کے لئے کب بلاتی ہے۔

این سی بی نے حال ہی میں اگیسیالوس ڈیمیٹریڈس کو کیا تھا گرفتار

این سی بی کی ٹیم نے اداکار ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گریبیئلا ڈیمیٹریڈس کے بھائی اگسیالوس ڈیمیٹریڈس کو گرفتار کیا ہے۔ این سی بی نے اس کے پاس سے ہشیش اور الپرازولم کی ٹبیلیٹس بھی برآمد کی ہے۔ ڈرگس پیڈلرس کی گرفتاری کے بعد سے اگسیالوس ڈیمیٹریڈس کی ڈرگ ڈیلنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ڈرگس معاملے میں این سی بی 22 لوگوں کو پہلے ہی گرفتار کرچکی تھی۔ اب ڈیمیٹریڈس کے طور پر این سی بی نے 23ویں شخص کو گرفتار کیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 08, 2020 11:22 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading