ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

این سی بی ریاچکرورتی کے بھائی شووک کو لے گئی اپنے ساتھ، سموئل، زید اورباسط کو آمنے سامنے بٹھا کر کرے گی پوچھ۔گچھ

سشانت سنگھ کیس کی ڈرگس اینگل سے جانچ کررہی این سی بی ایکشن میں ہے۔ این سی بی نے پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔اسے ایجنسی کے دفتر لے جاتا گیا ہے۔اس بیچ این سی بی ریا کے بھائی شووک کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔شووک کے گھر سے ایجنسی کو ایک ڈائری ملی ہے۔تفتیش میں یہ ڈائری مددگارثابت ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق این سی بی سموئل، شووک، زید اورباسط کو آمنے سامنے بٹھا کرپوچھ کرے گی۔

  • Share this:

سشانت سنگھ کیس کی ڈرگس اینگل سے جانچ کررہی این سی بی ایکشن میں ہے۔ این سی بی نے پوچھ تاچھ کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔اسے ایجنسی کے دفتر لے جایا گیا ہے۔ اس بیچ این سی بی ریا کے بھائی شووک کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔شووک کے گھر سے ایجنسی کو ایک ڈائری ملی ہے۔تفتیش میں یہ ڈائری مددگارثابت ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق این سی بی سموئل، شووک، زید اورباسط کو آمنے سامنے بٹھا کرپوچھ کرے گی۔ قابل غور ہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس (Sushant Singh Rajput) کو لے کر سی بی آئی ، ای ڈی اور این سی بی جانچ میں مصروف ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ریا چکرورتی (Rhea Chakrabprty) کے گھر پر آج صبح چھ بج کر چالیس منٹ پر چھاپہ مارا ۔ تقریبا ساڑھے تین گھنٹے تک ریا کے گھر کی تلاشی لینے کے بعد این سی بی کی ٹیم شووک کو اپنے ساتھ پوچھ گچھ کیلئے لے گئی۔


بتایا جارہا ہے کہ شووک ، سیموئل مرانڈا ، ڈرگس پیڈلر زید اور باسط کے ساتھ پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ وہیں اس درمیان سشانت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti) کے ذریعہ بھائی کی یاد میں شیئر کی گئی ایک تصویر جم کر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر سے سشانت کی 2016 کی انتہائی خاص یادیں وابستہ ہیں۔



اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت کی جانچ میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی ٹیم جمعہ کی صبح ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty) کے سانتا کروز علاقے کے فلیٹ میں پہنچی ہے۔ یہاں پر وہ شووک چکرورتی کے ڈرگس رابطہ کو لے کر چھاپہ مار رہی ہے۔ بتا دیں کہ این سی بی کی ٹیم نے اس معاملہ میں اب تک کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

بتا دیں کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی کے ڈرگس سپلائر کے ساتھ رشتے کا انکشاف ہونے کے بعد این سی بی کی ٹیم نے جمعہ کی صبح ریا چکرورتی اور سیموئل میرانڈا کے گھر پر ایک ساتھ چھاپہ مارا ہے۔

بتا دیں کہ دو دن پہلے ہی این سی بی کی ٹیم نے سشانت سنگھ راجپوت کے ہاوس منیجر رہے سیموئل میرانڈا کو ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں ممبئی سے دو اشخاص کو گرفتار کیا ہے۔ میرانڈا ان ڈرگس کو ریا چکرورتی کے بھائی شووک کے پاس بھیجتے تھے۔ باندرا سے عبدالباسط پریہار اور اندھیری سے زید ولاترا کو شووک اور میرانڈا کے بیچ ملی کچھ چیٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش 14 جون کو ممبئی کے باندرہ میں واقع ان کے فلیٹ میں ملی تھی ۔ گزشتہ ماہ سشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ کے راجیو نگر تھانہ میں اداکارہ ریا چکرورتی کے خلاف کیس درج کروایا تھا ۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد سی بی آئی اس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Sep 04, 2020 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading