ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

 ارجن رامپال جنوبی افریقہ بھاگ سکتے ہیں، این سی بی کو شبہ

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی یونٹ نے بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس چھاپہ کے دوران این سی بی کے عہدیداران نے ان کے گھر سے کچھ دوائیاں ضبط کیں۔

  • Share this:
 ارجن رامپال جنوبی افریقہ بھاگ سکتے ہیں، این سی بی کو شبہ
 ارجن رامپال جنوبی افریقہ بھاگ سکتے ہیں، این سی بی کو شبہ

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی یونٹ نے بالی ووڈ میں منشیات کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس چھاپہ کے دوران این سی بی کے عہدیداران نے ان کے گھر سے کچھ دوائیاں ضبط کیں۔ این سی بی نے حال ہی میں ایک چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں این سی بی اب بھی ارجن رامپال کو مشتبہ مانتی ہے۔


نیوز 18 کے ہاتھ میں چارج شیٹ کے صفحات لگے ہیں، جس میں این سی بی نے انہیں مشتبہ قرار دیا ہے اور یہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ ارجن جنوبی افریقہ فرار ہوسکتے ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق، ممبئی این سی بی نے 3 دسمبر 2020 کو ری پبلک آف ساوتھ افریقہ کے قونصلیٹ جنرل کو ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ "اس معاملے میں ارجن رامپال بھی ایک ملزم ہیں، جس میں این سی بی نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔


این سی بی نے حال ہی میں ایک چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں این سی بی اب بھی ارجن رامپال کو مشتبہ مانتی ہے۔
این سی بی نے حال ہی میں ایک چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں این سی بی اب بھی ارجن رامپال کو مشتبہ مانتی ہے۔


اسی معاملے میں ارجن بھی مشتبہ ہیں۔ این سی بی کو شک ہے کہ وہ ہندوستان چھوڑ کرجنوبی افریقہ جا سکتے ہیں۔ این سی بی کے اسی خط میں کہا گیا ہے کہ "ارجن رامپال کی اہلیہ کا بھائی ایگسیالوس ڈیمیٹریڈس کو این سی بی نے پہلے ہی دو معاملوں میں گرفتار کیا ہے اور خود ایگیسالس جنوبی افریقہ کا شہری ہے"۔

این سی بی نے جنوبی افریقی کونسلیٹ سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس ارجن رامپال ویزا کے لئے درخواست کرتے ہیں تو پھر اس کا فیصلہ صحیح قانون کے مطابق کیا جائے.اس کے بعد ، این سی بی نے ارجن رامپال  کواین ڈی پی ایس کے سیکشن 67 کے تحت 14 دسمبر کو سمن بھجا اور 16 دسمبر کو بیان کے لئے پیش ہونے کے لئے کہا تھا۔

این سی بی کئی مہینوں سے بالی ووڈ میں منشیات کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور اس دوران ارجن رامپال کو بھی این سی بی نے  دفتر میں بلا کر پوچھ تاچھ کی گئی.موصولہ اطلاعات کے مطابق ، ارجن رامپال نے این سی بی کو بتایا کہ ان کے گھر سے موصول ہونے والی دو قسم کی گولیوں میں سے ان کی ایک گولی ان کے کتے کی تھی ، جسے ویٹرنری کے ماہر ڈاکٹر کے ذریعہ دیا گیا تھا اور دوسرا ٹیبلٹ ملا ہے وہ  بہن کی تھی جسے دہلی سے تعلق رکھنے والے ماہر نفسیات نے بہن کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 30, 2021 10:58 PM IST