உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیلیما عظیم نے دی اننیا پانڈے اور ایشان کھٹر کے رشتے کو ہوا، کہا-’ایشان کی لائف کا اہم حصہ ہیں اننیا‘

    نیلیما عظیم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اننیا شاہد کپور اور میرا راجپوت کے بھی بہت قریب ہیں اور حال ہی میں وہ شاہد کپور کی برتھ ڈے پارٹی میں بھی پہنچی تھیں۔ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

    • Share this:
      ممبئی: اننیا پانڈے اور ایشان کھٹر کی ڈیٹنگ کی خبریں کافی عرصے سے بالی ووڈ گلیاروں میں گونج رہی ہیں۔ حالانکہ دونوں نے کبھی کھل کر اس رشتے کو قبول نہیں کیا۔ لیکن اکثر انہیں ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے، اسی لیے وہ ایک دوسرے کے گھر بہت جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے افیئر کی خبریں زوروں پر ہیں۔ وہیں ایشان کی والدہ نیلیما عظیم نے بھی ان خبروں کو ہوا دی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      والدین راجاچودھری اورشویتاتیواری کے طلاق پر ایسا تھا 12 سال کی بیٹی Palak Tiwari کا ردعمل

      نیلیما عظیم نے ایک حالیہ انٹرویو میں دونوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اننیا نہ صرف ایشان کھٹر بلکہ ان کی فیملی کا بھی اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے گہرائیاں کی اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایشان اور اننیا اچھے دوست ہیں اور اننیا بھی ایشان کے فرینڈ سرکل میں فٹ ہو گئی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Shammi Kapoorکرنا چاہتے تھے ممتاز سے شادی، لیکن اس وجہ سے ایک نہ ہوپائے دو دل

      شاہد اور میرا کے بھی قریب ہے اننیا
      ساتھ ہی نیلیما عظیم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اننیا شاہد کپور اور میرا راجپوت کے بھی بہت قریب ہیں اور حال ہی میں وہ شاہد کپور کی برتھ ڈے پارٹی میں بھی پہنچی تھیں۔ ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بیوی نے خاص انداز میں شوہر کو یاد دلائی شادی کی 5ویں سالگرہ،ملا ایسا جواب سن کر اُڑے ہوش

      ساتھ ہی اننیا نے ایشان کی والدہ نیلیما عظیم سے بھی ڈانس سیکھ چکی ہیں۔ یعنی نہ صرف ایشان بلکہ اننیا پورے خاندان کے بہت قریب ہیں اور شاید اس رشتے کو لے کر سنجیدہ بھی ہوں۔ اننیا پانڈے اور ایشان کھٹر نے فلم خالی پیلی میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد سے دونوں کی قربتیں بڑھ گئیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: