نینا گپتا نے سنائی آپ بیتی،کہا-مجھے لگا کہ اب فلم میکرس کی لائن لگ جائے گی لیکن۔۔۔

 نینا گپتا نے سنائی آپ بیتی،کہا-مجھے لگا کہ اب فلم میکرس کی لائن لگ جائے گی لیکن۔۔۔

 نینا گپتا نے سنائی آپ بیتی،کہا-مجھے لگا کہ اب فلم میکرس کی لائن لگ جائے گی لیکن۔۔۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو نینا گپتا کی فلم شیو شاستری بیل بووا 10 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے انوپم کھیر کے ساتھ کام کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا کو ان کی بہترین ایکٹنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ وہ ہر کردار میں آسانی سے ڈھل جاتی ہیں اور لوگوں کا دل جیت لیتی ہیں۔ نینا گپتا نے سال 1982 میں فلم ساتھ ساتھ سے اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی۔ اس مووی کے بعد انہیں لگا کہ اب وہ بڑی ہیروئین بن جائیں گی اور ان کے گھر کے باہر فلم میکرس کی لائن لگ جائے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    فلمیں ایک الگ طرح کا بزنس ہے

    نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت میں نینا گپتا نے کہا کہ، ’ایک چاہت تھی اور ایک خواب تھا۔ ساتھ ساتھ میں میرا ایک چھوٹا سا کامک رول تھا۔ مجھے لگتا تھا کہ میں نے بہت اچھا کام کیا ہے اور لوگ میرے گھر کے باہر (میرے ساتھ کام کرنے کے لیے) لائن میں لگ جائیں گے، لیکن یہ ایک الگ طرح کا بزنس ہے۔ آپ کسی فلم میں ایک چھوٹا سا کامیڈی رول کر کے ہیروئین بننے کی امید نہیں کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ پر چھوٹا رول کرنے کا ٹھپہ لگ جاتا ہے۔‘

    مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ملتا ہے رول

    اپنے پروجیکٹس اور ان کی مارکیٹ ویلیو کے بارے میں بات  کرتے ہوئے نینا نے بتایا کہ ’یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ میں اپنے پورے کیریئر میں یہی چاہتی تھی۔ آپ کو اس بریک کی ضرورت ہے کہ فلم میں آپ کا اہم کردار ہو اور وہ ہٹ ہو جائے۔ میرے ساتھ فلموں میں ایسا کبھی نہیں ہوا، لیکن ٹی وی پر ہوا۔ بدھائی ہو میں میرا مضبوط کردار تھا اور یہ کامیاب ہو گئی، حالات بدل گئے۔ اس کے بعد اچانک میں بہت اچھی اداکارہ بن گئی ہوں۔ میری مارکیٹ ویلیو بڑھ گئی۔ یہ ایک کاروبار ہے۔ اگر آپ کی مارکیٹ ویلیو اچھی ہے تو آپ کو مرکزی کردار ملیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    اس فلم میں نظر آئیں نینا گپتا

    ورک فرنٹ کی بات کریں تو نینا گپتا کی فلم شیو شاستری بیل بووا 10 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے انوپم کھیر کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس فلم کا ڈائریکشن اجئے وینوگپوالن نے کیا ہے۔ شیو شاستری بیل بووا میں نینا گپتا اور انوپم کھیر کے علاوہ جگل ہنسراج، نرس فاخری، شاریب ہاشمی جیسے ستاروں نے کام کیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: