ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نیتو سنگھ- رنبیر کپور کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی جھوٹی خبر پھیل گئی، ردھما کپور نے ظاہر کی ناراضگی

نیتو سنگھ (Neetu Singh) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی جھوٹی خبریں پھیل رہی ہیں۔ وہیں کئی لوگوں کو اسے لے کر پوسٹ کرتے دیکھ کر نیتو کپور کی بیٹی ردھما کپور (Riddhima Kapoor) کو غصہ آگیا۔

  • Share this:
نیتو سنگھ- رنبیر کپور کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی جھوٹی خبر پھیل گئی، ردھما کپور نے ظاہر کی ناراضگی
نیتو سنگھ- رنبیر کپور کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کی جھوٹی خبر پھیل گئی، ردھما کپور نے ظاہر کی ناراضگی

ممبئی: حال ہی میں بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے اور ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشیک بچن کے کورونا متاثر (Corona Infected) پائےجانے کی خبر نے سب کو حیران کردیا ہے۔ فی الحال ان کا علاج جاری ہے، لیکن اس درمیان کپور فیملی سے متعلق ایک جھوٹی خبر پھیلنے سے سوشل میڈیا (Social Media) پر ہلچل مچ گئی۔ حال ہی میں نیتو سنگھ (Neetu Singh) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کی جھوٹی خبریں پھیل رہی ہیں۔ وہیں کئی لوگوں کو اسے لے کر پوسٹ کرتے ہوئے دیکھ کر نیتو کپور کی بیٹی ردھما کپور (Riddhima Kapoor) کو غصہ آگیا۔ انہوں نے پوسٹ کے ذریعہ ان خبروں کو نہ صرف جھوٹ بتایا ہے بلکہ ایسی خبریں پھیلانے والوں پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

دراصل، حال ہی میں ردھما کپور نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی دکھایا ہے۔ اس اسکرین شاٹ میں ایک ٹوئٹر صارف کا پوسٹ ہے، جو دعوے کے ساتھ لوگوں کو یہ بتاتا پھر رہا ہے کہ نیتو سنگھ اور رنبیر کپور کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس شخص نے کرن جوہر کو بھی کورونا پازیٹیو بتا دیا۔ اس کے علاوہ اپنے اس پوسٹ میں اس شخص نے لکھا کہ امیتابھ بچن کے ناتی اگستے نندا بھی ردھما کپور کے ذریعہ منعقد کی گئی برتھ ڈے پارٹی میں گئے تھے۔


 




 




View this post on Instagram




 

Attention seeking ??? Least verify/ clarify ! We are fit We are good ! Stop spreading rumours ! #lunatics


A post shared by Riddhima Kapoor Sahni (RKS) (@riddhimakapoorsahniofficial) on






وہیں یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ردھما کپورنے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ میں لکھا- ’لوگوں کی اٹینشن لینے والے؟؟؟ کم ازکم اس بات کی تصدیق تو کروالیتے۔ ہم پوری طرح فٹ ہیں، ہم اچھے ہیں’!۔ پوسٹ میں ردھما کپور نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی افواہیں نہ پھیلائیں۔ اس کے علاوہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اس شخص کو ردھما کپور نے #lunatics یعنی ’پاگل’ کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ ظاہری طور پر ردھما کپور کو اس بات پر غصہ آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ردھما کپور نے اپنی ماں نیتو کپور کے یوم پیدائش پر چھوٹی سی پارٹی منعقد کی تھی۔ اس کے ذریعہ والد رشی کپور کے انتقال کے بعد انہیں ماں کو تھوڑا بہتر احساس کرانے کا موقع ملا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2020 08:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading