ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Neha Dhupia Pregnant: نیہا دھوپیا پھر بننے والی ہیں ماں، سوشل میڈیا پر کیا دوسری پریگننسی کا اعلان

بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری پریگننسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک فیملی تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی مہر اور شوہر انگد بیدی (Angad Bedi) نظر آرہے ہیں۔ وہیں نیہا دھوپیا تصویر میں اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

  • Share this:
Neha Dhupia Pregnant: نیہا دھوپیا پھر بننے والی ہیں ماں، سوشل میڈیا پر کیا دوسری پریگننسی کا اعلان
نیہا دھوپیا پھر بننے والی ہیں ماں، سوشل میڈیا پر کیا دوسری پریگننسی کا اعلان۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @nehadhupia)

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) اور انگد بیدی (Angad Bedi) دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ نیہا دھوپیا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے جیسے ہی مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، ہر طرف سے انہیں مبارکبادیاں ملنے لگیں۔ سوشل میڈیا پر نیہا دھوپیا کے حاملہ (Neha Dhupia Pregnant) ہونے کو لے کر انہیں اور انگد بیدی کو بہت ساری مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ اپنے پوسٹ میں نیہا دھوپیا نے فیملی میں نئے رکن کے جڑنے کی بات کہی ہے۔


نیہا دھوپیا (Neha Dhupia) نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری پریگننسی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایک فیملی فوٹو شیئر کیا ہے، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی مہر اور شوہر انگد بیدی (Angad Bedi) نظر آرہے ہیں۔ وہیں نیہا دھوپیا تصویر میں اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس تصویر میں وہ اپنے بیبی بمپ پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آرہی ہیں جبکہ ایک ہاتھ سے بیٹی مہر کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ مہر بھی نیہا دھوپیا کے بیبی بمپ کی طرف دیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


(تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @nehadhupia)
(تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام @nehadhupia)


نیہا دھوپیا نے تصویر کے ساتھ دیئے کیپشن میں یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں اپنی پریگننسی کے اعلان کے لئے کیپشن تلاش کرنے میں بھی وقت لگ گیا۔ وہ لکھتی ہیں- ’ہمیں ایک کیپشن تلاش کرنے میں دو دن لگ گئے... ان سب میں ہم جو سب سے اچھا سوچ سکتے تھے وہ تھا... شکریہ، بھگوان‘۔

نیہا دھوپیا کے پوسٹ پر روہت ریڈی سے لے کر امیتابھ بچن کی ناتن نویا نویلی نندا تک نے انہیں دوبارہ ماں بننے پر مبارکباد پیش کی تھی۔ واضح رہے کہ نیہا دھوپیا نے سال 2018 میں انگد بیدی کے ساتھ اچانک شادی کرلی تھی۔ اچانک اپنی شادی کی خبر سے انہوں نے ہر کسی کو حیران کر دیا تھا۔ اس کے بعد اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں جب اپنی پریگننسی کا پتہ چلا تو انہوں نے اور انگد بیدی نے جلدی بازی میں شادی کی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2021 02:00 PM IST