نیہانیہا ککر (Neha Kakkar) اور آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) کے درمیان لو اسٹوری ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ یوں تو یہ لو اسٹوری ایک ٹی وی شو پر شروع ہوئی تھی اور اسی درمیان ان دونوں کا پہلا گانا "گوا بیچ(Goa Beach)' ریلیز ہوگیا ہے۔ اس گانے نے یوٹیوب پر خوب دھمال مچایا ہوا ہے اور ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ اس گانے کو سنگر ٹونی ککر (Tony Kakkar) نے گایا ہے۔ گانے میں نظر آرہی نیہا اور ان کی ساتھی لٹیری بنی ہیں جو لڑکوں کو اپنے پیار میں پھنساکر لوٹ لیتی ہیں۔
نیہا ککران دنوں آدتیہ نارائن کے ساتھ گوا کے بیچ پر مستی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اپنے اس ٹرپ کی تصویریں خوس نیہا نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ نیہا کے اس گانے کو ان کے فینس سے کافی پیار اور لائک مل ر ہے ہیں۔
ویسے تو یہ گانا پہلے 10 فروری کوریلیز ہونے والاتھا۔ لیکن نہیں ہوپایا اور اسے آج ریلیز کیا گیا۔ ریلیز ہوتے ہی اس گانے کو 4 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور کافی لائکس بھی۔ نیہا اور آدتیہ اس سوقت چرچا میں آگئے جب دونوں نے ٹی وی شوکے دوران 14 فروری کو شادی کرنے کی بات کہی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔