ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انڈین آئیڈیل کے اسٹیج پر اوپس موومنٹ کا شکار ہوئی مشہور سنگر نیہا ککڑ ، وائرل ہوا ویڈیو

شو پر نیہا اپنے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے اوپس موومنٹ کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں رہ رہی ہیں ۔

  • Share this:
انڈین آئیڈیل کے اسٹیج پر اوپس موومنٹ کا شکار ہوئی مشہور سنگر نیہا ککڑ ، وائرل ہوا ویڈیو
انڈین آئیڈیل کے اسٹیج پر اوپس موومنٹ کا شکار ہوئی مشہور سنگر نیہا ککڑ ، وائرل ہوا ویڈیو

بالی ووڈ کی مشہور سنگر نیہا ککڑ ان دنوں رئیلٹی سنگنگ شو انڈین آئیڈیل میں جج کے طور پر نظر آرہی ہیں ۔ حالانکہ اس شو پر نیہا اپنے گانے کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے اوپس موومنٹ کی وجہ سے زیادہ سرخیوں میں رہ رہی ہیں ۔ اتوار کو ٹیلی کاسٹ ہوئے شو میں ایک مرتبہ پھر نیہا کے ساتھ اسٹیج پر عجیب واقعہ پیش آگیا ۔ شو کے ہوسٹ آدتیہ نارائن کے ساتھ ڈانس کرتے کرتے نیہا اچانک اسٹیج پر گر گئیں ۔ آدتیہ اپنی اس غلطی کے بعد نیہا سے کئی مرتبہ معافی مانگتے نظر آئے ۔


اتوار کو ٹیلی کاسٹ ہوئے شو میں کنٹیسٹنٹ ندھی کمار نے نیہا ککڑ کو اسٹیج پر ڈانس کیلئے بلایا ، جس پر نیہا نے آدتیہ کو بھی ان کے ساتھ ڈانس کرنے کیلئے کہا ۔ آدتیہ بھی نیہا ککڑ جیسا ہی ڈانس کرنے لگے ۔ نیہا ڈانس کے دوران گھوم کر آدتیہ کے پاس جاتی ہیں ، لیکن وہ انہیں سنبھال نہیں پاتے ہیں اور نیہا اسٹیج پر ہی گر جاتی ہیں ۔







بتادیں کہ گزشتہ دنوں نیہا اس شو پر ایک کنٹسٹینٹ کے ذریعہ بدسلوکی کئے جانے کے بعد سرخیوں میں آگئی تھیں ۔ یہ کنٹسٹینٹ نیہا کا بڑا مداح تھا اور ان کیلئے شو میں کافی تحائف بھی لے کر آیا تھا ۔ جب نیہا ان سے ملنے کیلئے پہنچیں ، تو نیہا کے گلے لگتے ہی اس کنٹسیٹنٹ نے اچانک نیہا کا بوسہ لے لیا ۔ اس واقعہ کے بعد شومیکرس کی کافی تنقید ہوئی ، کیونکہ اس واقعہ پر کسی طرح کی کارروائی کی خبر سامنے نہیں آئی ۔

neha 2

قابل ذکر ہے کہ یہ انڈین آئیڈیل کا 11 واں سیزن ہے ۔ نیہا ککڑ کے علاوہ انو ملک اور وشال ددلانی بھی شو میں بطور جج نظر آرہے ہیں ۔ شو کو آدتیہ نارائن ہوسٹ کررہے ہیں ۔
First published: Nov 11, 2019 01:47 PM IST