உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا نیہا ککڑ کا نیا گانا، روہن پریت کے ساتھ پھر جمی جوڑی

    ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا نیہا ککڑ کا نیا گانا، روہن پریت کے ساتھ پھر جمی جوڑی

    ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا نیہا ککڑ کا نیا گانا، روہن پریت کے ساتھ پھر جمی جوڑی

    نیہا ککڑ (Neha Kakkar) کی جب سے پنجابی سنگر روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) سے شادی ہوئی ہے، تب سے لے کر اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ (Neha Kakkar) کی جب سے پنجابی سنگر روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) سے شادی ہوئی ہے، تب سے لے کر اب تک وہ سرخیوں میں ہیں۔ وہیں، اس درمیان ان کا ایک نیا گانا ’اپنا خیال رکھیا کر’ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز کے ساتھ ہی یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ لوگوں کو نیہا ککڑ کا یہ گانا اور گانے کا ویڈیو بے حد پسند آرہا ہے۔

      اس گانے کو خود نیہا ککڑ نے گایا ہے اور گانے کے لرکس بابو نے لکھے ہیں۔ گانے میں نیہا ککڑ اور روہن پریت کی کہانی بچپن سے شروع ہوتی ہے اور بڑھاپے تک جاتی ہے۔ دراصل، نیہا ککڑ کو اس گانے میں تین شکل میں دکھایا گیا ہے۔ اس گانے میں روہن پریت کو نیہا کے عاشق، شوہر اور بیٹے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ آپ بھی دیکھئے یہ وائرل گانے کا ویڈیو۔



      واضح رہے کہ یہ وہی گانا ہے، جس کے ریلیز سے قبل نیہا ککڑ کو سوشل میڈیا پر حاملہ بتایا گیا تھا۔ دراصل، نیہا ککڑ اس گانے میں ایک جگہ نیہا ککڑ کو حاملہ دکھایا گیا ہے اور جب اس گانے کا پوسٹر سامنے آیا تھا تو اس لئے لوگوں کو ایسا لگا تھا کہ وہ شادی کے دو ماہ بعد ہی حاملہ ہوگئی ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس گانے کے ریلیز کے بعد اب ساری باتیں واضح ہوگئی ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: